Inquilab Logo

آن لائن شاپنگ: مفید اور مضر پہلو

Updated: August 31, 2023, 7:20 PM IST | Rizwana Momin | Mumbai

موجودہ زمانے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسان کو متعدد سہولیات اور آسانیاں فراہم کی ہیں اور آج کا انسان گھر بیٹھے دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والے شخص سے نہ صرف باتیں کر سکتا ہے بلکہ پلک جھپکتے ہی معلومات منتقل کر سکتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

موجودہ زمانے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسان کو متعدد سہولیات اور آسانیاں فراہم کی ہیں اور آج کا انسان گھر بیٹھے دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والے شخص سے نہ صرف باتیں کر سکتا ہے بلکہ پلک جھپکتے ہی معلومات منتقل کر سکتا ہے۔ اس طرح دنیا میں پھیلے ہوئے ہر برانڈ کے سامان اپنے گھر پر منگوا سکتا ہے اور اپنی من پسند اشیاء خرید و فروخت کر سکتا ہے جس کیلئےاس کو متعدد اختیارات دیئے جاتے ہیں جیسے کریڈٹ کارڈ، ` ڈیبٹ کارڈ اور نیٹ بینکنگ وغیرہ۔ ان تمام آن لائن خریداری کے درمیان جہاں انسان کو متعدد فوائد حاصل ہیں، وہیں دوسری جانب اس میں نقصانات کے امکانات بھی رہتے ہیں اس لئے ایک شخص کو آن لائن خریداری کے وقت چند چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ اس کے مضر اثرات سے بچ سکیں۔ آن لائن شاپنگ کے کئی فوائد ہیں، جیسے آپ کو برانڈیڈ اشیاء آسانی سے مل جاتی ہیں۔ ان کا دیگر برانڈ سے موازنہ بھی ہوجاتا ہے۔ آن لائن شاپنگ سے آپ جسمانی تھکاوٹ سے بچ جاتے ہیں اور نہ ہی کسی ٹائم ٹیبل میں قید ہونا پڑتا ہے۔اسی طرح ریل ٹکٹ یا ہوائی جہاز کا ٹکٹ لینا چاہتے ہیں تو اس کیلئےبھی کئی آن لائن سائٹس پر جا کر قیمت چیک کر سکتے ہیں۔ اب تو زندگی کے لوازمات کا ہر سامان نیٹ شاپنگ سائٹس پر دستیاب ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ آن لائن شاپنگ ۲۴؍ گھنٹے کر سکتے ہیں۔
آن لائن شاپنگ کے نقصانات بھی ہیں۔ جب آپ آن لائن شاپنگ کرتے ہیں تو آپ کا ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ نمبر ہیکرز ہیک کرسکتے ہیں۔ اس سے وہ آپ کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں جیسے آپ کا فون نمبر، پتہ، کارڈز کے پن، وغیرہ۔ ہیکرز آپ کے اکاؤنٹ سے پیسہ نکال سکتے ہیں یا پھر خریداری بھی کر سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر کئی جعلی شاپنگ سائٹ بھی ہیں۔ جب آپ ان پر شاپنگ کرتے ہیں تو آپ کا ڈیٹا ہیکرز تک پہنچ جاتا ہے اور آپ مالی نقصان اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK