• Wed, 21 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہوم سینٹر میں گھر کی ضرورت اور سجاوٹ کا پورا سامان ملتا ہے

Updated: January 20, 2026, 12:38 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

مختلف مقامات پر واقع اس کے اسٹورز میں لیونگ روم، بیڈ روم، ڈائننگ روم کے علاوہ ڈیکوریشن،فرنیچر،کچن، ٹیبل ویئر،لگژری اور تحفے کا سامان ملتا ہے۔

The first picture shows the entrance of the Home Center located in Infinity Mall, Malad, while the second picture shows the merchandise displayed inside. Picture: INN
پہلی تصویر میںملاڈ کے انفنیٹی مال میں واقع ہوم سینٹر کا داخلی دروازہ جبکہ دوسری تصویر میں اس کے اندر سجا ہوا سامان دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این
گھر انسان کی پہچان ہوتا ہے۔ اس کی دیواریں، اس کا فرنیچر، اس کےپردے اور چراغ سب مل کر اس کے ذوق، اس کی تہذیب اوراس کے خوابوں کی عکاسی کرتےہیں۔اسی خیال کو بنیاد بنا کر جس برانڈنےبرصغیر میں گھریلو آرائش اور فرنیچر کی دنیا میں اپنی الگ شناخت قائم کی، وہ ہے ہوم سینٹر (Home Centre)۔ یہ محض ایک ریٹیل برانڈنہیں بلکہ ایک مکمل طرزِ زندگی کا تصور ہے، جو عام صارف کو بھی خوبصورت، باوقار اور منظم گھر کا خواب دکھاتا ہےاور اسے حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ بھی دیتا ہے۔
آغاز اور بنیاد
ہوم سینٹر دراصل مشرقِ وسطیٰ کے معروف ریٹیل گروپ لینڈمارک گروپ کا حصہ ہے، جس کی بنیاد متحدہ عرب امارات میں رکھی گئی تھی۔ ہوم سینٹر کا پہلا اسٹور۱۹۹۵ءمیں قائم ہوا۔ ابتدا میں یہ برانڈمحدود دائرے میں گھریلو سامان اور سجاوٹ کی اشیاء پیش کرتا تھا، مگر وقت کے ساتھ اس نے فرنیچر، بیڈ روم سیٹس، کچن ویئر، لائٹنگ، ہوم ٹیکسٹائل اور ڈیکور تک اپنی رسائی بڑھا لی۔ آج ہوم سینٹر دنیا کے کئی ممالک میں ایک معتبر اور پہچانا جانے والا نام ہے۔
ہندوستان میں موجودگی
ہندوستان میں ہوم سینٹرنےتیزی سے اپنی جگہ بنائی، خصوصاً شہری اور نیم شہری طبقےمیں۔بڑے شہروں کے شاپنگ مالز میں اس کے وسیع و عریض اسٹورز نظر آتےہیں، جہاں داخل ہوتے ہی ایک مکمل گھر کا تصور آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ یہاں کمرہ بہ کمرہ سجاوٹ دکھائی جاتی ہے ڈرائنگ روم سے لے کر بیڈ روم، کچن، ڈائننگ ایریا اور بچوں کے کمروں تک۔
ہوم سینٹر نے ہندوستانی صارف کے ذوق کو بخوبی سمجھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں مغربی طرز کے جدید فرنیچر کے ساتھ ساتھ سادہ، کلاسیکی اور نسبتاً روایتی ڈیزائن بھی دستیاب ہیں، جو ہندوستانی گھروں کی فضا سے ہم آہنگ محسوس ہوتے ہیں۔
ممبئی میں اسٹور
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی اس کے ۹۰؍ کے قریب اسٹور موجود ہیں جن میں سےصرف ممبئی ہی میں اس کے ۴؍اسٹور موجود ہیں جن میں سے ایک اسٹورلوئر پریل کے فنکس مال میں،کرلا کے فنکس مارکیٹ سٹی میں، گھاٹکوپر کے آر سٹی مال میں اور ملاڈ کے انفنیٹی مال میں ان کا اسٹور موجود ہے ۔ اس کے علاوہ تھانے کے ویویانا مال میں اورنوی ممبئی کے سی ووڈ اسٹیشن کے باہر ایک اسٹور موجود ہے جہاں سے آپ اپنی مرضی کے مطابق سامان خرید سکتے ہیں۔ 
یہاں کیا ملتا ہے؟
جیسا کہ اس سے قبل کہا گیا یہاں صرف ایک قسم کا سامان نہیں بلکہ گھر کی ضرورتوں سے لے کر سجاوٹ تک کا ہر سامان یہاں ملتا ہے۔یہاں لیونگ روم ،بیڈ روم، ڈائننگ روم کیلئے ضروری سامان کے علاوہ ڈیکوریشن ،فرنشنگ،کچن،ٹیبل ویئر، باتھ اینڈ لگژری کے علاوہ تحفے میں دینے لائق سامان بھی فروخت کیا جاتا ہے۔  
لیونگ روم کیلئے یہاں صوفہ کے تحت ۳؍سیٹر،۲؍سیٹر، ایک سیٹر، صوفہ سیٹ،صوفہ کم بیڈ اور کارنر صوفہ ملتے ہیں۔ ریکلائنر میں بھی ۳؍سیٹر، ۲؍سیٹ، ایک سیٹر اور ریکلائنر سیٹ ملتا ہے۔ کبھی کبھار استعمال کی کرسیوں کیلئے اسینٹ چیئر،فولڈنگ چیئراور کیفے چیئر ملتی ہیں۔ اس کے علاوہ بینچ،اسٹول، پوف،بین بیگز،ٹی وی کنسول، ٹی وی یونٹ،وال شیلف، کارنر شیلف، شو (جوتے) کیبنٹ، اوپن شو ریک، پڑھائی یا کام کیلئے ٹیبل اور چیئر، کتابوں کےلئے کیبنٹ، اوپن بک شیلف،آؤٹ ڈور بیٹھنے کیلئے کرسی اور ٹیبل، عثمانی طرز کی کرسیاں اور ٹی سیٹ کے علاوہ ٹیبل میں سینٹر ٹیبل،اینڈ ٹیبل،کنسول ٹیبل  اور نیسٹنگ ٹیبل ملتے ہیں۔بیڈ روم کیلئے مختلف سائز کے بیڈ یا پلنگ، وارڈروب، میٹریس اور دیگر چیزیں ہیں۔ ڈائننگ روم کیلئے ڈائننگ سیٹ، ڈائننگ ٹیبل اور کراکری بھی ملتی ہے۔ڈیکور میں مختلف قسم کے گملے، لائٹیں اور سجاوٹ کا دیگر سامان ملتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK