• Tue, 24 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لباس:روایت اور جدت کے امتزاج والے ملبوسات کامرکز

Updated: February 24, 2026, 10:19 AM IST | Mohammed Habeeb | Mumbai

اس کےملبوسات بنیادی طور پر آن لائن دستیاب ہوتے ہیں جبکہ حال ہی میںبوریولی کےاسکائی سٹی مال میں اس کا آف لائن اسٹور بھی کھولا گیا ہے۔

A Luxurious Clothing Store Located In Borivali`s Sky City Mall Where Traditional Clothing Can Be Purchased.:Photo:INN
بوریولی کے اسکائی سٹی مال میں واقع لباس کاشاندار اسٹور جہاں سے روایتی ملبوسات خریدے جاسکتے ہیں۔ تصویر:آئی این این

رمضان کا مہینہ ہم پر سایہ فگن اور دیکھتے دیکھتے عید کا تہوار بھی آجائے گا۔ ایسے میں عید کی تیاری کے طورپر خواتین کیلئے شاپنگ ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اس مرحلے کو آسانی سے طے کرنے کیلئے ہم ایک ایسے برانڈ کی تفصیلات کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جہاں سے بنیادی طور پر آن لائن خریداری ہوتی ہے۔ اس برانڈ کا انتخاب اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں باہر جاکر وقت برباد کرنے کے بجائے گھر بیٹھے ہی آن لائن خریداری کرلی جائے اوراس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں پر روایتی طرز کے ملبوسات خریدے جاسکتے ہیں۔یہ برانڈ گزشتہ چند برسوں میں خاص طور پر خواتین کے ملبوسات کے شعبے میں اپنی الگ شناخت قائم کر چکا ہے۔تہواروں، شادی بیاہ کے علاوہ روزمرہ استعمال کےبھی لباس ہیں۔
آغاز اور بنیاد
ملک کامشہور فیشن برانڈ لیباس موجودہ دور میں خواتین کے روایتی اور فیوژن ملبوسات کی علامت بن چکا ہے۔ اس برانڈ کا سفر ۱۹۸۵ءمیں سنیل کیشوانی کی قیادت میں ایک چھوٹے سے کاروبار کےطور پر شروع ہوا تھا۔ تاہم، اس کی حقیقی ترقی اور عالمی پہچان ۲۰۱۳ءکے بعد شروع ہوئی جب سنیل کےبیٹے سدھانت کیشوانی نے بطور سی ای اواس کی باگ ڈور سنبھالی اور اسے ایک ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا۔ 
برانڈ کی خصوصیت
لباس  کی کامیابی کا سب سے بڑا رازاس کی ’فاسٹ فیشن‘ حکمتِ عملی ہے، جس کے تحت یہ برانڈ ہر ہفتے تقریباً ۱۰۰؍سے ۱۵۰؍ نئےڈیزائنز متعارف کرواتا ہے تاکہ صارفین کو ہمیشہ کچھ نیا مل سکے۔ برانڈنےاپنی توجہ خاص طور پر متوسط طبقے کی خواتین پر مرکوز رکھی ہے، اسی لیے اس کے ملبوسات کی قیمتیں ایک ہزارسے۸؍ہزار روپے کے درمیان رکھی گئی ہیں، جو اسے ایک ’ماس مارکیٹ‘برانڈ بناتی ہیں۔ مصنوعات کی رینج میں کُرتا سیٹس، ساڑیاں، لہنگے اور انڈو ویسٹرن لباس شامل ہیں، جبکہ پلس سائز خواتین کے لیے ان کا مخصوص سب-برانڈ’لباس ایکسٹرا لو‘اورپریمیم فنکاری کیلئے ’لباس آرٹ‘بھی کافی مقبول ہیں۔ 
یہاں کی مصنوعات
لباس بنیادی طور پر خواتین کے روایتی اور جدید طرز کے ملبوسات کے لیےمشہور ہے۔یہاں سیدھے (Straight)، انارکلی،اے-لائن، اور انگرکھا اسٹائل کے کُرتے دستیاب ہیں۔ یہ سیٹس عموماً دو یا تین حصوں (کُرتا، پاجامہ/پلازو اور ڈوپٹہ) پر مشتمل ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ پارٹی ویئر اور شادی بیاہ کے لیے ریشم، شفون اور کاٹن کی دیدہ زیب ساڑھیاں اور کڑھائی والے لہنگے ان کے کلیکشن کا خاص حصہ ہیں۔ جدید فیشن کے مطابق تیار کردہ کو- آرڈ سیٹس اور انڈو ویسٹرن ملبوسات دفتر یا عام تقریبات کیلئے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔یہاں مختلف رنگوں اور کپڑوں میں پلازو، شرارہ، پینٹس، شلواریں اور لیگنگز بھی الگ سے دستیاب ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی افتتاحی جوڑی کا اوسط عمان اور کنیڈا سے بھی بدتر

کہاں دستیاب ہے
مارکیٹنگ کے لحاظ سے لباس نے اپنی آن لائن موجودگی کو بہت مضبوط بنایاہے۔یہ برانڈhttps://www.libas.in/ نامی اپنی آفیشل ویب سائٹ کے علاوہ منترا (Myntra)، فلپ کارٹ (Flipkart) اور ایمیزون (Amazon) جیسے بڑے پلیٹ فارمز پر ٹاپ سیلرزمیں شمار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’حسینہ مان جائے گی‘‘ کا سیکوئل زیرِ غور، فرہاد سامجی ہدایتکار

برانڈ کے اسٹور
جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا کہ اب یہ برانڈ اپنے آف لائن اسٹورز بھی بڑے پیمانے پر کھول رہا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ملک کے ۱۵؍ سے زیادہ شہروں میںاس کے ۴۴؍ اسٹورز قائم ہوچکے ہیں جن میں سے ممبئی میں اس کا پہلا اسٹور شہر کے جدید اور تیزی سے شہرت حاصل کرنے والے مال یعنی بوریولی کے اسکائی سٹی مال میں قائم کیا جاچکا ہے جہاں سے آپ کپڑے کو چھو کر دیکھ اور خرید سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK