• Wed, 14 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اونترا: ملک بھر سے خواتین کے روایتی انداز کے ملبوسات کا مرکز

Updated: January 13, 2026, 1:18 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ریلائنس ٹرینڈس کے ذریعہ شروع کئے گئے اس برانڈ کے تحت مختلف علاقوں کے دستکاروں کے ذریعہ تیار کی گئی مصنوعات کو ایک ہی جگہ فروخت کیا جاتا ہے۔

Reliance`s brand Avantra has showrooms spread across the country. Picture: INN
ریلائنس کے برانڈ اونترا کے شوروم پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ تصویر: آئی این این
اونترا بائی ٹرینڈز ایک ابھرتا ہوا ہندوستانی خواتین کیلئے روایتی انداز کے ملبوسات پر مبنی برانڈہےجو روایت، دستکاری اور فیشن کا امتزاج پیش کرتا ہے۔یہ برانڈ مکمل طور پر ہندوستانی برانڈ ہے، اسے کسی اور ملک میں نہیں بلک ہندوستان ہی میںریلائنس ریٹیل کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے۔ریلائنس ٹرینڈس نے اسے ستمبر۲۰۲۱ءمیں لانچ کیا تھا۔اس برانڈ کے تحت بنیادی طور پر ساڑیاں اور دیگر نسوانی ایتھنک لباس ملتے ہیں۔یہ برانڈ ہندوستان کے ۵۰؍ سےعلاقوں میں وہاں کے دستکاروں کے ذریعہ بنائے گئے مصنوعات کو ایک چھت کے نیچے لانے کا کام کرتا ہےتاکہ صارفین ان میں سےاپنی پسند کے ملبوسات منتخب کرسکیں۔
آغاز اور بنیاد
جیسا کہ پہلے ہی کہا گیا اس برانڈ کو ریلائنس کمپنی کے ٹرینڈس  کے شعبہ کے ذریعہ ستمبر ۲۰۲۱ء میں شروع کیا گیا تھا۔ اس کاپہلا فلیگ شپ سٹوربنگلور میں کھولا گیا جو کہ۹؍ہزار ۵۰۰؍ مربع فٹ پر قائم تھا۔اس کے بعد جب اس کی توسیع کی گئی تو اس کے نئے اسٹورکیرالہ، تمل ناڈو، تلنگانہ اور دیگر جنوبی ہند کی ریاستوں میں کھولے گئے۔۲۰۲۳ءتک یہ جنوبی ہند سےشمالی ہندوستان یعنی لکھنؤ تک پہنچ گیا اوروہاں کےعالمی شہرت یافتہ لولومال میں اس کا اسٹور قائم کیا گیا۔۲۰۲۵ءتک ملک بھرمیں اس کے ۷۳؍ اسٹورز  قائم ہوچکے تھے۔برانڈنے۹؍ ریاستوں میں موجودگی حاصل کی ہے،جہاں یہ علاقائی بنکاروں اوربرانڈز جیسےکہ نلی سلکس اور پوتھیز کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے۔
اس کی توسیع کا سفرکافی تیز ہے،ابتدائی طور پر صرف لباس تک محدود تھا لیکن اب اس کے اسٹورز میں زیورات، دیگر لوازمات کے ساتھ ٹیلرنگ سروسز بھی پیش کی جاتی ہے۔اونترا ۸۰؍سےزائد ویورز، ڈیزائنرز اور دستکاروں کے ساتھ کام کرتا ہے، جو ۲۵؍سے زائد ساڑی دستکاری کلسٹرزاور۱۱؍ریاستوںسے تعلق رکھتے ہیں، جن میں ۱۰؍ایوارڈ یافتہ ماہرین شامل ہیں۔
برانڈ کی خصوصیت
اونتراکا کلیکشن ساڑیوں (بنارسی، پیتھانی وغیرہ)، لہنگوں، زیورات اور لوازمات پرمشتمل ہے، جو ہر موقع کے لیے موزوں ثابت ہوتےہیں۔یہ برانڈ علاقائی سطح پرہاتھ سے بنے کپڑوں کو فروغ دیتا ہے،جہاںہردستکاری کو شخصیت کی توسیع سمجھا جاتا ہے۔ صارفین کو ذاتی تجربہ ملتا ہے، جو روایتی دکانوں کی گرمجوشی اور آن لائن شاپنگ کی سہولت کا امتزاج ہے۔
حکمت عملی
حالانکہ ایتھنک ویئر کیٹیگری میں علاقائی برانڈز کا غلبہ ہے، لیکن اونترانےاپنی مصنوعات کے سبب صارفین کے بیچ اپنی شناخت قائم کی ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ گزشتہ ۳؍سال میں اس نےملک بھر میں ۷۰؍ سے زیادہ اسٹورز کھول لئے ہیں جو جنوب سےشمال تک کی ریاستوں میں موجود ہیں۔اس کے مارکیٹنگ ہیڈ کےمطابق، یہ برانڈ ہم آہنگی پیدا کرنے اور خواتین کی شخصیت میں نکھارلانےوالے پیغامات پرزوردیتا ہے جس سے خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں اور ہماری گاہک بن جاتی ہیں۔
یہاں کیا ملتا ہے؟
جیسا کہ پہلے کہا گیا یہ برانڈ خواتین کےملبوسات خصوصی طور پر ساڑیوںپر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔یہاں مختلف علاقوں کی ساڑیاں جیسے کہ کانچی پورم، بنارسی، پیتھانی، میسور سلک، چندیری اور گڈوال جیسی مشہور اقسام کی ساڑیاں ملتی ہیں جو دستکاروںکی دستکاری کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ  یہاں خصوصی تقریبات جیسے شادی بیاہ، کیلئے بھی خصوصی ملبوسات ملتے ہیں۔اس کے علاوہ یہاں لہنگے بھی ملتے ہیں جو پہننے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ اس کےساتھ ہی یہاںخواتین کے دیگر ملبوسات جیسے کہ کرتا سیٹ اور دیگرلوازمات بھی ملتےہیں جن میں پرس، ہینڈ بیگز اور ایسی ہی دیگر اشیاء شامل ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK