Inquilab Logo

رمضان میں جسم کو پانی کی کمی سے بچانے والے ۵؍ پھل

Updated: March 15, 2024, 3:06 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوگیا ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پڑھئے ۵؍ ایسے پھلوں کے بارے میں جنہیں رمضان میں اپنےخوراک کا حصہ بنا کر جسم کو ہائیڈریٹ رکھا جاسکتا ہے۔

Consuming fresh fruits is beneficial for health. Photo: INN
تازہ پھلوں کا استعمال صحت کیلئے مفید ہے۔ تصویر : آئی این این

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوگیا ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پڑھئے ۵؍ ایسے پھلوں کے بارے میں جنہیں رمضان میں اپنےخوراک کا حصہ بنا کر جسم کو ہائیڈریٹ رکھا جاسکتا ہے۔
تربوز: یہ پھل نہ صرف ذائقے میں اچھا ہوتا ہے بلکہ یہ جسم کو بہت سے طریقوں سے بھی غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔ اس میں۹۲؍ فیصد پانی ہوتا ہے جو جسم کو مناسب ہائیڈریشن دیتا ہے۔ 
پپیتا: یہ موسم گرما کا پھل ہے جو آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ پپیتا کا استعمال جسم سے پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔اس میں متعدد غذائی اجزا بھی ہوتے ہیں۔
کیلا: اس میں پانی کی مقدار۷۴؍ فیصد ہونے کی وجہ سے ہائیڈریشن کیلئے کیلے کے استعمال کو بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔ 
گریپ فروٹ: یہ بھی ایسا پھل ہے جس میں پانی کی مقدار۹۱؍ فیصد ہے، یہ رسیلا ترش پھل جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔
خربوز: اس پھل کا۹۰؍ فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے جس میں فائبر سمیت دیگر غذائی اجزا ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK