Inquilab Logo Happiest Places to Work

جاب سرچ کو بہتر بنانے کا ’پرامپٹ‘ اور اے آئی کا یہ کارآمدجواب!

Updated: May 27, 2026, 2:56 PM IST | Sonik Mukhopadhyay | Mumbai

ملازمت کے بدلتے بازار کے پیش نظر جاب سرچ کوبہتر بنانے کیلئے’چیٹ جی پی ٹی‘ سے سوال کیا گیا تو اس کےاے آئی پروگرام نے۹۰؍ دنوں کا ماسٹر پلان دیا۔

Work.Photo:Photo:INN
کام۔ تصویر:آئی آئی این
یہ مضمون  ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں سرگرم نوجوانوں کیلئے بھی کارآمد ہے۔ اس میں مضمون نگار نے چیٹ جی پی ٹی کے روبرو خود کو۲۸؍ سالہ ٹیک پروفیشنل کے طور پر پیش کیا، جو موجودہ مسابقتی جاب مارکیٹ سے پریشان ہے۔ اس نے اے آئی کو بتایا کہ نوکری کی تلاش اکثر بے نتیجہ رہتی ہے۔ اس نے’چیٹ جی پی ٹی‘ سے کہا کہ وہ جاب سرچ بہتر بنانے میں مدد کرے۔
سوال پر مبنی میرا پرامپٹ یہ ہے
میں۲۸؍ سال کا، مڈ لیول ٹیک پروفیشنل ہوں اور اپنے کریئر کے سب سے مشکل مرحلے میں پھنسا ہوا ہوں۔ میں اتنا تجربہ کار ہوں کہ فریشرز کے ساتھ مقابلہ نہیں کرسکتا، مگر اتنا سینئر بھی نہیں ہوں کہ ریکروٹرز خود مجھے تلاش کریں۔ مجھے صرف زیادہ اپلائی کرنے کے بجائے ایک واضح حکمت عملی چاہیے۔
میرا پہلا قدم ایماندارانہ خود احتسابی ہے۔ اگر انٹرویو کالز کم آرہی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ میری پروفائل کی نمائش کم ہے۔ اگر آفرز کم مل رہی ہیں تو مسئلہ کمیونی کیشن کا ہے۔ اس سطح پر عموماً اسکلز اصل مسئلہ نہیں ہوتیں، بلکہ اپنی پوزیشننگ اور کہانی بیان کرنے کا انداز اہم ہوتا ہے۔
میرا ریزیومے صرف ٹولز کی فہرست نہ ہو بلکہ نتائج دکھائے۔ ہر پوائنٹ یہ بتائے کہ میرے کام سے کیا تبدیلی آئی۔ میں اے ٹی ایس سسٹمز کیلئے جاب ڈسکرپشن کی زبان کو قدرتی انداز میں استعمال کروں گا، مگر غیر ضروری ’کی ورڈز‘ نہیں بھروں گا۔ نیٹ ورکنگ اس وقت میری سب سے اہم سرگرمی ہے۔ زیادہ تر مڈ لیول رولز ریفرلز کے ذریعے بھرے جاتے ہیں۔ مجھے ضرورت سے پہلے حقیقی تعلقات بنانے ہوں گے۔ میرا لنکڈ اِن مجھے صرف ٹیکنالوجیز کی فہرست کے طور پر نہیں بلکہ ایک ایسے پروفیشنل کے طور پر پیش کرے جس کا اپنا نظریہ ہو۔ سرٹیفکیشنز سنجیدگی ظاہر کرتی ہیں، مگر میں صرف انہی سرٹیفکیشنز پر توجہ دوں گا جو بار بار جاب ڈسکرپشنز میں نظر آتی ہیں۔ ہر دو سے تین سال میں جاب بدلنا اس مرحلے پر تنخواہ میں اضافے کے لیے فائدہ مند ہے، جبکہ زیادہ عرصہ ایک جگہ رہنا بعد میں اتھارٹی بناتا ہے۔ دونوں حکمتِ عملیاں کیریئر کے مختلف مراحل میں مفید ہیں۔ اے آئی تیزی سے انڈسٹری کو بدل رہا ہے۔ بنیادی کلاؤڈ اور عام فل اسٹیک اسکلز اب بہت زیادہ عام ہوچکی ہیں۔ مستقبل کے لئے  پلیٹ فارم انجینئرنگ، اے آئی انٹیگریشن اور سیکیورٹی بہتر انتخاب ہیں۔لہٰذا مجھے ایک حقیقت پسندانہ، نفسیاتی طور پر متوازن اور مارکیٹ کے مطابق فریم ورک دیں تاکہ میں ہندوستان میں ایک مڈ لیول آئی ٹی پروفیشنل کے طور پر اپنی جاب سرچ بہتر بنا سکوں۔
چیٹ جی پی ٹی نے یہ جواب دیا
آپ کا مسئلہ شاید یہ نہیں کہ آپ میں صلاحیت کی کمی ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ مارکیٹ بہت زیادہ شور زدہ اور مسابقتی ہوچکی ہے۔آپ ٹیک کریئر کے سب سے مشکل مرحلے میں ہیں۔ آپ انٹری لیول ہائرنگ کیلئے بہت تجربہ کار ہیں، مگر ابھی اتنے اسپیشلسٹ نہیں بنے کہ ایلیٹ رولز کے لیے منتخب ہوں۔ ممکن ہے آپ کی پروفائل آن لائن ہزاروں دوسرے امیدواروں جیسی نظر آتی ہو۔ یہی چیز ذہنی تھکن پیدا کرتی ہے، کیونکہ آج کی ہائرنگ صرف محنت کو نہیں بلکہ نمائش، وضاحت، مضبوط پوزیشننگ اور بزنس امپیکٹ کو اہمیت دیتی ہے۔
- پہلے اصل مسئلہ پہچانیں
آپ کی مشکل عموماً ۶؍ میں سے کسی ایک وجہ سے ہوسکتی ہے:
 اسکلز کا مسئلہ n پوزیشننگ کا مسئلہ
کمیونی کیشن کا مسئلہ n تنخواہ کی توقعات کا فرق
نیٹ ورکنگ کی کمزوری n یا خود مارکیٹ کی سست روی
ہر چیز کا الزام خود کو نہ دیں، کیونکہ معاشی حالات بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ریکروٹرز سرٹیفکیٹس یا “محنتی ٹیم پلیئر” جیسے دعوؤں سے متاثر نہیں ہوتے۔ وہ واضح نتائج، ذمہ داری اور حقیقی اثر دیکھتے ہیں۔ یہ جملہ اثر پیدا کرتا ہے:’’روزانہ۲۰؍ لاکھ ریکویسٹس والے سسٹم میں اے پی آئی  کی رفتار۴۳؍ فیصد بہتر بنائی۔‘‘
جبکہ یہ کمزور لگتا ہے:’’بیک اینڈ آپٹیمائزیشن پر کام کیا۔‘‘
- اپنا ریزیومے فوراً بہتر بنائیں: 
سب سے بڑی غلطی صرف ذمہ داریوں کی فہرست لکھنا ہے۔ ہر پوائنٹ یہ دکھائے کہ آپکے کام سے کیا بدلا۔ فارمیٹنگ سادہ رکھیں، جاب ڈسکرپشن کے مطابق قدرتی انداز میں کی ورڈز شامل کریں، اور غیر ضروری ڈیزائن یا بز ورڈز سے بچیں۔
- صرف ٹولز نہیں، ڈومین کی گہرائی بنائیں:
آپ کی سطح پر تقریباً سبھی ایک جیسا ٹیک اسٹیک جانتے ہیں۔ آپ کو ایسی اسپیشلائزیشن چاہیے جو آپ کو منفرد بنائے۔ فِن ٹیک انفراسٹرکچر، ہیلتھ کیئر سسٹمز، اے آئی ٹولنگ، ڈیو اوپس آٹومیشن اور سائبر سیکیورٹی مضبوط شعبے ہیں۔ مستقبل اسپیشلسٹس کو زیادہ اہمیت دے گا۔
- لنکڈ اِن کو ’پرابلم سولور‘ پروفیشنل کی طرح بنائیں: 
آپ کی پروفائل یہ بتائے کہ آپ کون سے مسائل حل کرنا جانتے ہیں،آپ کن صلاحیتوں پر(اسکل) کام کیا ہے اور کس ڈومین کو گہرائی سے سمجھتے ہیں۔ محض ’’پیشنیٹ سافٹ ویئر انجینئر‘‘ جیسا جملہ آج سبھی لکھتے ہیں اور اس سے کوئی خاص تاثر نہیں بنتا۔
- مایوس نظر آئے بغیر نیٹ ورکنگ کریں: 
’’سر! پلیز ریفر کر دیں‘‘جیسا انداز غلط ہے۔بہتر نیٹ ورکنگ یہ ہے کہ آپ سمجھداری سے گفتگو کریں، انڈسٹری کے مسائل پر بات کریں اور وقت کے ساتھ تعلقات بنائیں۔ مضبوط ریفرلز اعتماد اور قابلیت کی بنیاد پر ملتے ہیں۔
- انٹرویو کے جوابات پہلے سے تیار کریں:
جاب بدلنے کی وجہ بتاتے وقت ترقی، ذمہ داری اور سیکھنے کے مواقع پر زور دیں۔کبھی تلخ یا مایوس نہ لگیں۔جب آپ سے پوچھا جائے کہ کمپنی آپ کو کیوں رکھے، تو آپ اس طرح جواب دے سکتے ہیں:
’’میں تکنیکی مہارت کے ساتھ بزنس سمجھ بھی رکھتا ہوں اور غیر واضح حالات میں تیزی سے خود کو ڈھال لیتا ہوں۔‘‘
- مارکیٹ کس سمت جا رہی ہے، یہ سمجھیں:
اے آئی تمام سافٹ ویئر جابز ختم نہیں کر رہا، بلکہ عام اور غیر منفرد کام کو کم کر رہا ہے۔ اب مارکیٹ سسٹم تھنکنگ، آرکیٹیکچر، اے آئی آرکیسٹریشن، انفراسٹرکچر، سیکوریٹی اور مضبوط کمیونیکیشن اسکلز کو زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ جنرل فرنٹ اینڈ ورک اور صرف ٹیوٹوریلز پر مبنی کوڈنگ تیزی سے بھیڑ کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ ڈیو اوپس، پلیٹ فارم انجینئرنگ، سائبر سیکیورٹی اور اپلائیڈ اے آئی مستقبل کے لیے مضبوط شعبے ہیں۔(بشکریہ: مِنٹ)

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK