جلد اور صحت کی تندرستی کیلئے بادام کا تیل اہمیت کا حامل ہے۔ یہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہےاور نشوونما کیلئے قدرتی موئسچرائزر کا کام کرتا ہے۔
EPAPER
Updated: November 10, 2023, 5:53 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
جلد اور صحت کی تندرستی کیلئے بادام کا تیل اہمیت کا حامل ہے۔ یہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہےاور نشوونما کیلئے قدرتی موئسچرائزر کا کام کرتا ہے۔
جلد اور صحت کی تندرستی کیلئے بادام کا تیل اہمیت کا حامل ہے۔ یہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہےاور نشوونما کیلئے قدرتی موئسچرائزر کا کام کرتا ہے۔ پڑھئے بادام کے تیل کے فوائد:
بالوں کی نشوونما : بادام کا تیل استعمال کرنے سے بالوں کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ بالوں کی طاقت اور ساخت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
بال جھڑنے سے نجات: بادام کا تیل میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کے جھڑنے اور اسے کمزور کرنے جیسے مسائل سے چھٹکارا پانے میں مدد فراہم کرتاہے۔
جھریوں سے چھٹکارہ: ماہرین کے مطابق بادام کے تیل کو چہرے پر لگانے سے جھریاں ختم ہوتی ہیں، یہ داغ دھبے صاف کرتا ہے اور اسے بہترین موئسچرائزر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
خشکی کا خاتمہ: بادام کے تیل کے ذریعے بالوں اور جلد دونوں کو ہائیڈریٹ کرتا ہے جس سے خشکی آہستہ آہستہ ختم ہوجاتی ہے۔
کیل مہاسوں کو کم کرتا ہے: بادام کے تیل میں ریٹینوائڈز کیل مہاسوں کو کم کر سکتے ہیں اور جلد کے خلیوں کی نشوونما کو بڑھا سکتے ہیں۔
آئیلی اسکین سے نجات: بادام کے تیل میں فیٹی ایسڈ چہرے پر اضافی تیل کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے اور جلد پہ دھوپ سے ہونے والے نقصان سے بھی بچاسکتا ہے۔
ڈارک سرکل کم کرتا ہے: ماہرین کے مطابق بادام کا تیل آنکھوں کے نیچے رات بھر لگا کر چھوڑ دینے سے سیاہ حلقے کم ہوجاتے ہیں۔
آنکھوں کی سوجن میں کمی: اس میں موجود زنک آنکھوں کی سوجن کم کرتا ہے۔