Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے استعفیٰ کی خبروں کو افواہ قرار دیا

Updated: March 18, 2026, 1:06 PM IST | New York

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ان خبروں کو ’’افواہ‘‘‘ قرار دیا جن میں ان کے کمپنی سے استعفیٰ دینے کی بات کہی گئی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے کمپنی کی قیادت کے لیے اپنی وابستگی کو دہرایا۔

Tim Cook.Photo:INN
ٹم کُک۔ تصویر:آئی این این

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ان خبروں کو ’’افواہ‘‘‘ قرار دیا جن میں ان کے کمپنی سے استعفیٰ دینے کی بات کہی گئی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے کمپنی کی قیادت کے لیے اپنی وابستگی کو دہرایا۔اے بی سی نیوز سے بات چیت میں کک نے کہا کہ ان کا سلو ڈاؤن (رفتار کم کرنے) کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ ’’میں نے استعفیٰ دینے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔ یہ محض ایک افواہ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں جو کچھ بھی دل سے کرتا ہوں، اس سے محبت کرتا ہوں، اور میں ایپل کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔‘‘ کک کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کمپنی اپنی ۵۰؍ویں سالگرہ منا رہی ہے۔
کمپنی کے کاروباری پھیلاؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کک نے کہا کہ ایپل اگلے چار برسوں میں امریکہ میں ۶۰۰؍ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اس سرمایہ کاری میں آئی فون گلاس اور سیمی کنڈکٹر جیسے اہم اجزاء کی مقامی پیداوار بڑھانا شامل ہوگا، جس کا مقصد عالمی سپلائی چین کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کی سپر ہیرو فلم میں نین تارا کے علاوہ سمانتھا روتھ پربھو بھی شامل

امریکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد ممکنہ ٹیرف ریفنڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جس میں کچھ ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا، کک نے کہا کہ کمپنی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور قانونی عمل کی پیش رفت کے مطابق اپنے اگلے اقدامات طے کرے گی۔ انہوں نے سیاست دانوں کے ساتھ اپنے روابط پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ سیاست کے بجائے پالیسی امور پر مرکوز ہے اور کاروباری مسائل کے حل کے لیے فیصلہ سازوں کے ساتھ مکالمہ ضروری ہے۔
کک نے اے آئی کو غیر جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا اثر اس کے استعمال کے طریقے پر منحصر ہوتا ہے۔ انہوں نے پیچیدہ کاموں کے لیے اپنے نجی کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹم کی مدد سے ڈیوائس پر ہی ڈیٹا پروسیسنگ کو ترجیح دینے کے ایپل کے نقطہ نظر کا بھی ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھئے:الموڑہ میں صبح کی پہلی کرن چوٹیوں کو سنہری رنگ میں رنگ دیتی

اگلے مہینے ایپل اپنے ۵۰؍ سال مکمل کر لے گا۔کک نے اپنے نوٹ میں کہاکہ ’’پچاس سال پہلے، ایک چھوٹے سے گیراج میں ایک بڑا خیال جنم لیا۔ ایپل کی بنیاد اس سادہ تصور پر رکھی گئی تھی کہ ٹیکنالوجی ذاتی ہونی چاہیے، اور اسی یقین نے آج سب کچھ بدل دیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK