• Wed, 02 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی ایچ ای ایل (بھیل) میں دسویں اور آئی ٹی آئی کامیاب نوجوانوں کیلئے اپرنٹس شپ

Updated: September 02, 2026, 4:27 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (BHEL) نے اپرنٹس شپ کے لئے بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ اس بھرتی کے تحت مجموعی طور پر۳۸۰؍ اسامیوں پر نوجوانوں کو ایک سال کی ٹریننگ کا موقع ملے گا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (BHEL) نے اپرنٹس شپ کے لئے بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ اس بھرتی کے تحت مجموعی طور پر۳۸۰؍ اسامیوں پر نوجوانوں کو ایک سال کی ٹریننگ کا موقع ملے گا۔

کوئی بھرتی امتحان نہیں ہوگا:   خاص بات یہ ہے کہ ان اسامیوں پر انتخاب کیلئے کسی تحریری امتحان کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ امیدواروں کا انتخاب ان کی تعلیمی قابلیت اور حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر تیار کی جانے والی میرٹ لسٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس بھرتی کیلئے ۱۰؍ ویں پاس اور متعلقہ ٹریڈ سےآئی ٹی آئی کرچکے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔

اسامیوں کی تفصیل : یہ بھرتی مجموعی طور پر۹؍ ٹریڈزکیلئے ہے۔ ان میں فٹر، ویلڈر، الیکٹریشن، ٹرنر، مشینسٹ، انسٹرومنٹ میکانک اور دیگر ٹریڈز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ، برطانیہ اور کنیڈا کے مقابلے جرمنی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنانسبتاً کفایتی

فٹر ۱۲۵؍اسامیاں ویلڈر:۱۱۵؍ اسامیاں

الیکٹریشین:۳۰؍ اسامیاں ٹرنر ۲۰؍اسامیاں

مشینسٹ ۲۰؍اسامیاں

انسٹرومنٹ میکانک ۱۲؍اسامیاں

میکانک آر اینڈ سی :۶؍اسامیاں

کوپا : ۴۵؍ اسامیاں ۔ اس طرح مجموعی طور پر۳۸۰؍ اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

کتنا ملے گا اسٹائپنڈ؟: فٹر، الیکٹریشن، ٹرنر، مشینسٹ، انسٹرومنٹ میکانک اور میکانک آر اینڈ سی  ٹریڈز کیلئے ۱۱؍ہزار ۴۰؍ روپے ماہانہ سٹائپنڈ مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ویلڈر اور کوپا(سی او پی اے) ٹریڈ کے امیدواروں کو۱۰؍ہزار۵۶۰؍روپے ماہانہ ملیں گے۔

تعلیمی قابلیت اور عمر کی حد:درخواست دینے والے امیدوار کا کسی تسلیم شدہ بورڈ سے۱۰؍ویں جماعت پاس ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ امیدوار نے این سی وی ٹی یا ایس سی وی ٹی  سے فل ٹائم آئی ٹی آئی کورس کیا ہونا چاہیے۔ ویلڈر ٹریڈ کیلئے این سی وی ٹی سے حاصل کردہ ٹریڈ سرٹیفکیٹ قابل قبول ہوگا۔

کامیدوار کی عمر یکم اگست۲۰۲۶ء کو کم از کم۱۸؍ سال اور زیادہ سے زیادہ۲۷؍ سال ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے: دنیا کے سب سے کم عمر پروفیسرتھامس پڑھانے کیساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کررہے ہیں

’بھیل ‘کی اس بھرتی میں امیدواروں کو کسی تحریری امتحان میں شرکت نہیں کرنی ہوگی۔ انتخاب متعلقہ تعلیمی قابلیت میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر تیار کی جانے والی  میرٹ لسٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ اگر ۲؍ امیدواروں کے درمیان نمبروں کی بنیاد پر برابری ہوتی ہے تو  زیادہ عمر والے امیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔ جو امیدوار پہلے سے اپرنٹس شپ ٹریننگ کر رہے ہیں یا اپرنٹس شپ مکمل کر چکے ہیں، وہ اس بھرتی کے لئے  درخواست نہیں دے سکتے۔ انتخاب کے بعد امیدواروں کو  ایک سال کی اپرنٹس شپ ٹریننگ مکمل کرنی ہوگی۔

درخواست کیسے دیں؟: اس بھرتی کے لیے امیدواروں کو پہلے RDSE پورٹل پر رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ رجسٹریشن کے بعد حاصل ہونے والے رجسٹریشن نمبر کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔** اس کے بعد امیدوار’بی ایچ ای ایل تریچی ‘ پورٹل پر جاکر اسی رجسٹریشن نمبر کی مدد سے درخواست کا باقی عمل مکمل کر سکتے ہیں۔ درخواست کے دوران امیدواروں کو تمام ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گے۔

۱۲؍ ستمبر۲۰۲۶ء درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ

ایس بی آئی میں ٹریڈ فائنانس آفیسر بھرتی 

اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی ) نے ٹریڈ فائنانس آفیسر کے عہدوں پر بھرتی کے لیے آن لائن درخواست کا عمل شروع کردیا ہے۔ اسپیشلسٹ کیڈر آفیسرکیٹیگری کے تحت ہونے والی اس بھرتی میں انٹرنیشنل بینکنگ گروپ میں ٹریڈ فائنانس آفیسر کے عہدے پُر کیے جائیں گے۔مجموعی طور پر۳۵؍ اسامیاں ہیں۔اس بھرتی کے لئے  آن لائن رجسٹریشن کا عمل ۲۹؍اگست سے شروع ہوچکا اور۱۹؍ ستمبر۲۰۲۶ء تک درخواست دے سکتے ہیں۔مکمل تفصیلات اور درخواست لنک کیلئے ایس بی آئی کی ویب سائٹ پر جائین وہاں،کرنٹ اوپننگ  میں جاکر ٹریڈ فائنانس آفیسر ریکروٹمنٹ پر کلک کریں۔  اس کے بعد رجسٹریشن کرکے درخواست فارم پُر کرنا ہوگا۔

ریلوے آئی سی ایف میں اپرنٹس بھرتی

ساؤتھرن ریلوے نے مختلف ٹریڈز میںاپرنٹس بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس کے تحت فریشر اور آئی ٹی آئی  پاس امیدواروں کیلئے مجموعی طور پر۴؍ہزار ۴۷۱؍اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن درخواست کا عمل۲۸؍ اگست۲۰۲۶ء سے شروع ہوچکا ہے، جو۲۷؍ ستمبر۲۰۲۶ء تک جاری رہے گا۔ خواہش مند امیدوار ساؤتھرن ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر درخواست دے سکتے ہیں۔ منتخب امیدواروں کواسٹائپنڈ بھی دیا جائے گا۔ فٹر، ویلڈر، الیکٹریشن، کارپینٹر، پینٹر، ڈیزل میکانک ، وائر مین، ڈرافٹس مین، کوپا ، پاسا، الیکٹرانکس میکانک،ایم ایل ٹی  وغیرہ کے لئے بھرتی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK