• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کچنار: موسم سرما کی اہم اور طبی خصوصیات کی حامل سبزی

Updated: February 16, 2024, 3:55 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

کچنار موسم بہار کی عمدہ سبزی ہے۔ اس کے پھول اور چھال طبی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ اسے ہندوستان سمیت پروسی ملک میں بھی بطور سبزی استعمال کیا جاتاہے۔

Bauhinia Variegata is useful for stone patients. Photo: INN
پتھری کے مریضوں کیلئے کچنار کی سبزی مفید ثابت ہوتی ہے۔ تصویر : آئی این این

کچنار موسم بہار کی عمدہ سبزی ہے ۔ اس کے پھول اور چھال طبی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ اسے ہندوستان سمیت پروسی ملک میں بھی بطور سبزی استعمال کیا جاتاہے۔ پڑہئے کچنار کے فوائد:
یہ اپنی ہائپوگلیسیمک خصوصیت کے باعث ذیابیطس کیلئے بہت موثر ہے۔
بواسیر کے مرض میں کچنار کااستعمال بہت مفید مانا جاتا ہے۔
کچنار اور اسکی پھلیوں کااچار آنتوں کیلئے مفید ہے۔اس کے استعمال سے اسہال (دست) بھی رک جاتا ہے۔
کچنارجسم اورمعدہ کوتقویت دیتی ہے اور خون صاف کرتی ہے۔
اینٹی انفلیمینٹری خاصیت کے باعث کچنار جلد کی بیماریوں کیلئے اچھی ہے۔
منہ کے السر اورسوزش میں بھی اس کا استعمال مفید مانا جاتا ہے۔
کچنار نظام ہضم کو بہتررکھنے میں مفید ہے۔
اسےقے روکنے میں ادویات کے طورپر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ اضافی چربی کو گھلاتی ہے۔اس لئے اسکا استعمال وزن کم کرنے میں مفید ہے۔
کچنار جگر کے نظام کومجموعی طورپرکنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔
کچنار کے استعمال سے پھوڑے پھنسیوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے نیزیہ اندرونی زخموں کو بھرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK