• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹریول پلانر بننا دلچسپی اور ایڈونچر سے خالی نہیں

Updated: April 20, 2024, 2:46 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

ٹریول پلانر صارف ان کے سفر کی منصوبہ بندی اور ترتیب دینے میں مدد کرتا ہے۔ وہ کلائنٹ کی سفری ضروریات جیسے ریزرویشنز، فلائٹس کی بکنگ اور ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

The travel planner designs the travel package according to the customer`s budget. Photo: INN
ٹریول پلانر صارفین کے بجٹ کے لحاظ سے سفر کا پیکج ڈیزائن کرتاہے۔ تصویر : آئی این این

ٹریول پلانر صارف ان کے سفر کی منصوبہ بندی اور ترتیب دینے میں مدد کرتا ہے۔ وہ کلائنٹ کی سفری ضروریات جیسے ریزرویشنز، فلائٹس کی بکنگ اور ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس کا سب سے اہم کام کلائنٹ کی ضروریات اور بجٹ کے مطابق سفر پیکجز ڈیزائن کرناہوتا ہے۔ٹریول پلانر سیاحتی مقامات، پروازوں، نقل و حمل اور رہائش کیلئے مختلف موزوں اختیارات کے بارے میں صارف کو معلومات دیتا ہےاور سفری خطرات کو کم کرنے کیلئے پالیسیاں اور طریقہ کار بھی تیار اور نافذ کرتا ہے۔
ٹریول پلانر کا مستقبل 
  ٹریول پلانر تیزی سے قبولیت پانے والا کریئر بنتا جا رہا ہے، خاص طور پر ان لوگوں میں جو منصوبہ بندی اور سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے غیر روایتی کریئر کا انتخاب کرنا شروع کر دیا ہے اور ٹریول پلانر ان میں سے ایک ہے۔لہٰذا اس شعبے میں بھی کئی لوگوں اپنی قسمت آزمارہے ہیں اور کامیاب بھی ہورہے ہیں۔اسصنعت میں تجربے کے ساتھ،کئی اچھے مواقع اور معیاری تنخواہ کے پیکجز ملتے ہیں۔
ٹریول پلانر کیسے بنیں؟
بارہویں کسی بھی اسٹریم سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
l؍ سالہ بیچلر ڈگریوں میں بی اے اِن ہوٹل مینجمنٹ، بیچلر آف ٹریول اینڈ ٹوریزم مینجمنٹ، بیچلر آف ٹوریزم مینجمنٹ، بیچلر آف ٹوریزم اسٹڈیز اور بیچلر آف ٹوریزم ایڈمنسٹریشن وغیرہ کئے جاسکتے ہیں۔
مذکورہ بالا کورسیز میں ماسٹرز پروگرام بھی کئے جاسکتے ہیں۔
معروف تعلیمی ادارے
ایمٹی یونیورسٹی، ممبئی
انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف بزنس اسٹڈیز، بنگلور
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹوریزم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ،حیدرآباد
ٹریول پلانر کی تنخواہ
ٹریول پلانر کی سالانہ اوسط تنخواہ ڈھائی لاکھ سے ۷؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK