• Wed, 03 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرئیر گائیڈنس: (۱) ریڈیو لوجسٹ بننا ہے، کیا کروں ؟(۲) ایئر لائنس, مناسب رہےگا؟

Updated: August 22, 2025, 6:08 PM IST | Mumbai

میں ریڈیولوجی کرنا چاہتا ہوں، یہ بھی بتادوں  کہ مجھے بارہویں   میں  پی سی بی میں ۱۳۷؍ مارکس ملے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں  یہ کورس کرسکتا ہوں اور نیٹ میں  کتنے مارکس چاہئے، رہنمائی فرمائیے۔

A radiologist diagnoses disease from medical images. Photo: INN.
ریڈیولوجسٹ میڈیکل تصویروں سے بیماری کی تشخیص کرتا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

سوال:میں ریڈیولوجی کرنا چاہتا ہوں، یہ بھی بتادوں  کہ مجھے بارہویں   میں  پی سی بی میں ۱۳۷؍ مارکس ملے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں  یہ کورس کرسکتا ہوں اور نیٹ میں  کتنے مارکس چاہئے، رہنمائی فرمائیے۔ 
جواب: ریڈیو لوجسٹ بننے کیلئے پہلے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنا ہوگا، اس کے بعد آپ ریڈیو لوجی میں پی جی کرسکتے ہیں ، ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے کم از کم اہلیت مارکس ۱۳۴ ؍ہیں اور پی سی بی میں ۱۵۰؍ مارکس، آپ کورس کیلئے اہل تو ہیں لیکن اتنے کم مارکس کی بنیاد پر آپ کو ڈیمڈ یونیو رسٹی کالجز میں ہی داخلہ مل سکے گا جس کی سالانہ فیس زیادہ ہوتی ہے۔ 
ایئر لائنس میرے لئے مناسب رہےگا؟
سوال: میں نے ایئر کرافٹ مینٹیننس انجینئرنگ ٹھاکر انسٹی ٹیوٹ آف ایوی ایشن ٹیکنالوجی سے کیا ہے اور اس میں پیپر ٹو بھی کامیاب کرچکا ہوں مگر مجھے اس ٹریڈ میں  کوئی جاب نہیں ملی ہے۔ میں  نے کئی ایئر لائنس میں کوشش کی۔ کیا آپ اس حوالےسے میری رہنمائی کرسکتے ہیں ۔ 
جواب: ا یئر لائنس انڈسٹریز گزشتہ ایک دہائی سے خسارے سے دوچار ہے، ایسی صورت میں اس شعبے میں کریئر کے مواقع ہمارے اپنے ملک میں بہت مشکل ہے۔ یہ کورس کرنے والے کئی ماہرین بے روزگار ہیں، آپ بیرون ملک میں ملازمت کی کوشش کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK