میں بارہویں کامیاب ہوں اور میں میکانیکل ڈرافٹسمین آئی ٹی آئی سے کرنا چاہتا ہوں اس میں میری رہنمائی کریں۔ الیکٹریکل ڈرافسٹمین اور میکانیکل ڈرافٹسمین میں کون سی فیلڈمیرے لئے زیادہ بہتر ہوگی۔
EPAPER
Updated: June 23, 2025, 4:38 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
میں بارہویں کامیاب ہوں اور میں میکانیکل ڈرافٹسمین آئی ٹی آئی سے کرنا چاہتا ہوں اس میں میری رہنمائی کریں۔ الیکٹریکل ڈرافسٹمین اور میکانیکل ڈرافٹسمین میں کون سی فیلڈمیرے لئے زیادہ بہتر ہوگی۔
میکانیکل ڈرافٹسمین کیسے کروں؟
سوال: میں بارہویں کامیاب ہوں اور میں میکانیکل ڈرافٹسمین آئی ٹی آئی سے کرنا چاہتا ہوں اس میں میری رہنمائی کریں۔ الیکٹریکل ڈرافسٹمین اور میکانیکل ڈرافٹسمین میں کون سی فیلڈمیرے لئے زیادہ بہتر ہوگی۔
جواب: میکانیکل ڈرافٹسمین اور سول ڈرافٹسمین اور آرکیٹیکچر ڈرافٹسمین یہ ۳؍ شعبے میں ڈرافٹسمین شپ کے آئی ٹی آئی کے کورسیز موجود ہیں۔ ڈرافٹسمین کے کورس میں طلبہ کو کسی عمارت یا مصنوعات یا کسی مشین کی ٹو ڈائمینشنل یا تھری ڈائمینشنل ڈیزائن کا بلو پرنٹ ( منصوبہ ) تیار کرنا سکھا یا جاتا ہے۔ میکانیکل ڈرافٹسمین میںمشین یا اس کے پُرزوں کی ڈیزائن، آٹو کیڈ یا کسی دوسرے ڈیزائن سافٹ ویئر کے ذریعے سکھایا جائے گا جبکہ سول میں عام مصنوعات کی ڈیزائن اور آرکیٹیکچرل ڈرافٹسمین میں عمارت کی ڈیزائن کا ہنر سکھایا جاتا ہے۔ اپنی دلچسپی کے مطابق ان تینوں میں سے کسی ایک شعبے کے ڈرافٹسمین شپ کورس میں داخلہ لیں۔
پیرامیڈیکل ٹیکنالوجی کے کالجز کے نام بتایئے؟
سوال: مجھے پی جی ڈپلوما اِن پیرامیڈیکل ٹیکنالوجی کا کورس کرناہے۔اس کیلئے کون ممبئی میں کون کون سے کالجز دستیاب ہیں۔
جواب: اس کے گورنمنٹ کے ۲؍کالج گرانٹ میڈیکل کالج جے جے کالج اور کے ای ایم پریل موجود ہے۔