Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرئیر گائیڈنس: (۱) ایم ایس سی میتھمیٹکس (۲)  گورنمنٹ پرائیویٹ جابز کے مواقع؟

Updated: July 11, 2025, 4:55 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں نے ٹی وائی بی ایس سی کیمسٹری سے کیا ہے جبکہ سیکنڈ ایئر میں میتھمیٹکس تھا۔ میرا سوال یہ ہے کہ، کیا میں ایم ایس سیمیتھمیٹکس سے کرسکتی ہوں؟ برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔

A diploma in engineering can also lead to employment in many places. Photo: INN
ڈپلوما اِن انجینئرنگ کی بنیاد پر بھی کئی جگہ ملازمت مل سکتی ہے۔ تصویر: آئی این این

کیا میں ایم ایس سی میتھمیٹکس کرسکتی ہوں؟
سوال: میں نے ٹی وائی بی ایس سی کیمسٹری سے کیا ہے جبکہ سیکنڈ ایئر میں میتھمیٹکس تھا۔ میرا سوال یہ ہے کہ، کیا میں ایم ایس سیمیتھمیٹکس سے کرسکتی ہوں؟ برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔
جواب: ایم ایس سی میں داخلہ کیلئے بی ایس سی میں اس مضمون میں پانچ پیپر کامیاب ہونا ضروری ہے،آپ کے پانچ پرچے ہورہے ہیں تو آپ اس کورس کیلئے اہل ہوں گے۔
 گورنمنٹ پرائیویٹ جابز کے مواقع؟
سوال: میں بارہویں اور ڈپلوماکامیاب ہوں۔ میں گورنمنٹ پرائیویٹ جابز کے مواقع جاننا چاہتا ہوں۔مجھے تفصیل سے بتایئے۔ 
جواب:ڈپلوما اِن انجینئرنگ کی بنیاد پر آپ کئی جگہ ملازمت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔ آپ کا ڈپلوما کس شعبے میں اس بنیاد پر آپ متعلقہ کمپنیز میں ملازمت کیلئے جائیں۔ آپ ہر سنیچر کو شائع ہونے والا سرکاری اخبار ’روزگار سماچار‘  کا مطالعہ شروع کریں، جس میں بھر پور سرکاری ملازمتوں کے اشتہار ہوتے ہیں ۔اسی طرح کئی جاب پورٹلس ہیں جن سے آپ کو نوکریوں اور ملازمتوں کی معلومات ملے گی۔ آپ کوشش کریں کے فاصلاتی طرز سے کسی اوپن یونیورسٹی سے گریجویشن میں داخلہ لے لیں اور گریجویشن بھی مکمل کر لیں۔ گریجویشن بعد سرکاری نوکریوں کے مزید دروازے کھل جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK