• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دلجیت دوسانجھ اب نو انٹری۲؍ میں نظر نہیں آئیں گے

Updated: August 31, 2025, 8:52 PM IST | Mumbai

سلمان خان کی نو انٹری کے سیکوئل نو انٹری۲؍ کے چرچے ہیں۔فلم میں ورون دھون اور ارجن کپور کے ساتھ دلجیت دوسانجھ بھی مرکزی کردار میں تھے لیکن اب اپڈیٹ یہ آیاہے کہ دلجیت نے خود کو فلم سے دور کر لیا ہے۔

Diljith Dosanjh.Photo:INN
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر:آئی این این

سلمان خان کی نو انٹری کے سیکوئل نو انٹری۲؍ کے چرچے ہیں۔فلم میں ورون دھون اور ارجن کپور کے ساتھ دلجیت دوسانجھ بھی مرکزی کردار میں تھے لیکن اب اپڈیٹ یہ آیاہے کہ دلجیت نے خود کو فلم سے دور کر لیا ہے۔ 
 بالی ووڈ کے گلیاروں میں کچھ پرانی فلموں کا ذکر اکثر ہوتا رہتا ہے۔ ۲۰۰۵ء میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم نو انٹری سینما شائقین کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔ ان دنوں فلم کے سیکوئل کے چرچے ہو رہے ہیں۔ نو انٹری۲؍ میں ورون دھون اور ارجن کپور کے ساتھ دلجیت دوسانجھ مرکزی کردار میں نظر آنے والے تھے لیکن اب فلم سے الگ ہونے والے پنجابی گلوکار اور اداکار کی اپ ڈیٹس منظر عام پر آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے:مراٹھی اور ہندی زبان کی اداکارہ پریا مراٹھے چل بسیں

دلجیت دوسانجھ نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔ وہ پنجابی گلوکار ہونے کے علاوہ اداکاری میں بھی سب کو مات دیتے ہیں۔ ان دنوں ان کا نام نو انٹری۲؍ سے جوڑا جا رہا تھا تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے خود کو اس فلم سے دور کر لیا ہے۔ آئیے اس کے پیچھے کی وجہ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دلجیت دوسانجھ نے نو انٹری۲؍ سے خود کو دور کر لیا ہے۔ پروڈیوسر بونی کپور اور ہدایت کار انیس بزمی اکتوبر۲۰۲۵ء سے فلم کی شوٹنگ شروع کرنے جا رہے ہیں، اسی دوران حیران کن معلومات سامنے آئی ہیں کہ دلجیت کو فلم سے دستبردار ہونا پڑا ہے۔ نو انٹری۲؍ سے دلجیت دوسانجھ کی علیحدگی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میکرز اور دلجیت نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے۔ بونی کپور نے دلجیت سے ملاقات کی اور شیڈول پر تبادلہ خیال کیا، کیونکہ وہ انہیں اس پروجیکٹ کا حصہ بنانا چاہتے تھے۔ تاہم دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں ہوئے اور اب میکرز تیسرے اداکار کی تلاش میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK