• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اورپاکستان میچ کے ٹکٹ۲۴؍ گھنٹے کے بعد فروخت نہیں ہوئے

Updated: August 31, 2025, 8:09 PM IST | New Delhi

شائقین کو۷؍ میچوں کا پیکیج خریدنا ہوگا، جس کی قیمت ۳۳؍ ہزار سے۳؍ لاکھ کے درمیان ہے۔ایشیا کپ میں۱۴؍ ستمبر کو ہونے والے ہندوستان اور پاکستان میچ کے ٹکٹس فروخت شروع ہونے کے۲۴؍ گھنٹے بعد بھی باقی ہیں۔

Team India And Pakistan Team. Photo:INN
ہندوستان اور پاکستان کا میچ۔ تصویر: آئی این این

کسی بھی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان  میچ کے ٹکٹ سب سے تیزی سے فروخت ہوتے ہیں لیکن ایشیا کپ میں۱۴؍ ستمبر کو ہونے والے ہندوستان اور پاکستان  میچ کے ٹکٹس فروخت شروع ہونے کے۲۴؍ گھنٹے بعد بھی باقی ہیں۔ وجہ ٹکٹوں کی فروخت کا پیکیج سسٹم ہے۔

ہندوستان اور پاکستان  میچ کے ٹکٹ خریدنے کے لیے شائقین کو۷؍ میچوں کا پیکیج خریدنا ہوگا۔ سب سے سستا پیکیج۳۳؍ ہزار۶۰۰؍ روپے کا ہے۔ جبکہ بینڈ لاؤنج پیکیج کی قیمت ۳؍ لاکھ۱۲؍ ہزار روپے ہے۔
 ۷؍ میچوں کا پیکیج کیا ہے؟

یہ بھی پڑھئیے:یو ایس اوپن میں یانک سنر کی پیشقدمی

اس بار۷؍ میچوں کے پیکیج میں ہندوستان-یو اے ای، ہندوستان-پاکستان،بی ٹو۔ بی وَن، اے وَن۔ اے ٹو، اے وَن۔ بی ٹو، اے وَن۔ بی وَن  اور فائنل میچ شامل ہیں۔ یعنی تماشائیوں کو دوسرے میچوں کے مقابلے میں  ہندوستان اور پاکستان میچ دیکھنے کے لیے زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔منتظمین ہند-پاک  میچ کے ذریعے تماشائیوں کو دوسرے میچوں کی طرف راغب کرنا چاہتے ہیں، اس لیے انہوں نے اس پیکیج سسٹم کو نافذ کیا ہے۔ ایشیا کپ میں کل۱۲؍ گروپ میچ ہیں۔ ان میں سے۱۱؍ میچوں کے ٹکٹ عام طور پر۱۲۰۰؍ روپے (جنرل) سے ۱۲۰۰۰؍ روپے (گرینڈ لاؤنج) تک دستیاب ہیں۔
 شائقین نے کہا:ٹکٹ پیکیج دیکھ کر مایوسی ہوئی 
ہندوستانی مداح روی کانت کا کہنا ہے کہ مہنگے پیکیج کی وجہ سے ان کے دفتر میں بہت سے لوگ ٹکٹ نہیں خرید سکے۔ شائقین امید کر رہے ہیں کہ جیسے جیسے میچ قریب آئے گا، صرف  ہندوستان اور پاکستان  میچ کے ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔ ساتھ ہی پاکستانی مداح حسن عباس کا کہنا تھا کہ ٹکٹ پیکیج دیکھ کر پہلے تو مایوسی ہوئی لیکن کوالیفائر اور فائنل سمیت ۷؍ میچ کی ڈیل بری نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK