Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرئیر گائیڈنس: کامرس سے منسلک گورنمنٹ ملازمتیں؟

Updated: August 04, 2025, 4:49 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں نے ابھی ایف وائی بی کام میں ایڈمیشن لیا ہے اور مستقبل میں کامرس سے منسلک گورنمنٹ ملازمتوںکا ارادہ ہے ۔ میں مراٹھی برائے نام جانتا ہوں، براہ مہربانی میری رہنمائی کیجئے۔

Preparation for competitive exams is essential for government jobs. Photo: INN
سرکاری نوکری کیلئے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری ضروری ہے۔ تصویر: آئی این این

کامرس سے منسلک گورنمنٹ ملازمتیں؟
سوال: میں نے ابھی ایف وائی بی کام میں ایڈمیشن لیا ہے اور مستقبل میں کامرس سے منسلک گورنمنٹ ملازمتوںکا ارادہ ہے ۔ میں مراٹھی برائے نام جانتا ہوں، براہ مہربانی میری رہنمائی کیجئے۔
جواب:آپ گورنمنٹ جاب چاہتے ہیں اور مراٹھی سے برائے نام واقف ہیں ، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مرکزی حکومت کی تمام ملازمتوں میں مراٹھی کا عمل دخل نہیں ہے، البتہ ریاستی حکومت کے ایم پی ایس سی امتحانات میں مراٹھی سے آگاہی ضروری ہے۔ سرکاری نوکری کیلئے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری ضروری ہے ۔ سرکاری نوکری کیلئے اسٹاف سلیکشن ، یو پی ایس سی، مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن(ایم پی ایس سی)،بینکنگ جابز اور ریلویز کے امتحانات کی معلومات حاصل کریں۔آپ ابھی سے مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کریں۔ بہت سے امتحانات میں تعلیمی اہلیت دسویں کامیاب یا بارہویں کامیاب کی بھی ہوتی ہے ۔اس لئے آپ ان امتحانات میں شرکت کرکے امتحانات کی نوعیت کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ بازار میں بہت سے رسالے دستیاب ہیں جو ان امتحانات میں تیاری کیلئے مدد کرسکتے ہیں جن میںیوجنا ، کروکشیتر ، کامپیٹیشن سکسیس ریویو، پَریتی یوگیتا ،درپن، جغرافیہ اینڈ یو اورسول سروسیز ٹائمس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ درجنوں موبائیل ایپلی کیشن ہیں جن سے آپ بہت کچھ تیاری کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK