Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرئیر گائیڈنس: مستقبل میں گائناکولوجسٹ بننا ہے، کیا کروں؟

Updated: June 14, 2025, 5:13 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

مجھے گائناکولوجسٹ بننا ہے ، اس کیلئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟ تفصیل سے بتائیے، اور بارہویں میں کتنے فیصد حاصل کرنے ہوں گے؟ 

Gynecologists are specialists in women`s health. Photo: INN
گائنا کو لوجسٹ خواتین سے متعلقہ امراض کے ماہر ہوتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

مستقبل میں گائناکولوجسٹ بننا ہے، کیا کروں؟
سوال: مجھے گائناکولوجسٹ بننا ہے ، اس کیلئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟ تفصیل سے بتائیے، اور بارہویں میں کتنے فیصد حاصل کرنے ہوں گے؟ 
جواب:گائناکولوجسٹ بننے کیلئے آپ کو پہلے میڈیسن شعبے میں گریجویشن کرنا لازمی ہے۔ اگر آپ ایلوپیتھی میڈیسن سے آگے بڑھنے کے خواہشمند ہیں تو آپ کو پہلے ایم بی بی ایس کرنا ہوگا ۔ اس کیلئے آپ کو بارہویں کے بورڈ امتحانات میں فزکس ، کیمسٹری ، بایولوجی ان ۳؍ مضامین میں مجموعی طور سے ۳۰۰ ؍میں سے کم از کم ۱۵۰ ؍ مارکس حاصل کرنا ضروری ہے، اسکے علاوہ آل انڈیا سطح پر منعقد ہونے والا امتحان این ای ای ٹی ( نیٖٹ) اس میں شرکت ضروری ہے۔ دھیان رہے کہ نیٖٹ میں اچھے مارکس حاصل کرنے پر ہی آپ ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ کیلئے اہل ہوں گی۔ ۵ء۵؍ سال کے ایم بی بی ایس کورس مکمل کرنے کے بعد آپ کو دوبارہ ایک اہم امتحان’’ نیٹ پی جی‘‘ ( پوسٹ گریجوشن کورسیز کیلئے ) کی تیاری کرنا ہوگا اس میں اچھے مارکس اسکو ر کرنا ہوگا اس کے بعد آپ اپنی پسند کے شعبے گائنا کو لوجسٹ یا سونولوجسٹ یا پیڈریا ٹیشین یا سائیکیاٹریسٹ یا جنرل فزیشین اس طرح کے کئی اور اسپیشلائزیشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہوگا۔ ۳؍سالہ پی جی مکمل کرنے کے بعد آپ اس شعبے کے ماہر ہوں گی۔ آپ دوسرے پیتھی مثلاً آیورویدک، یونانی یا ہومیو پیتھی میں بھی ایم ڈی کر سکتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK