جمعرات کی شب ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوجی طیاروں اور ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا تھا۔ کلیان ڈومبیولی کے شہری جنگ کے یہ مناظر مختلف ٹی وی چینلوں پر دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران یہ افواہ پھیلی کہ کلیان مغرب کے آدھار واڑی علاقے میں ۳؍ ڈرون آسمان میں گردش کررہے ہیں۔اس سے شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔
فائل فوٹو؛ تصویر: آئی این این
جمعرات کی شب ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوجی طیاروں اور ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا تھا۔ کلیان ڈومبیولی کے شہری جنگ کے یہ مناظر مختلف ٹی وی چینلوں پر دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران یہ افواہ پھیلی کہ کلیان مغرب کے آدھار واڑی علاقے میں ۳؍ ڈرون آسمان میں گردش کررہے ہیں۔ اس سے شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھئے: سرحدی علاقوں میں بلیک آؤٹ، پاکستان کا ہر داؤ فیل
پہلگام حملے کے جواب میں آپریشن سیندور سے بوکھلائے پاکستان نے ہندوستان پر زور دار فضائی حملے شروع کئے۔ ٹی وی چینلوں پر اس کی لائیو نشریات جاری ہیں۔ سرحد پر سائرن کی خوف ناک آوازوں سے لوگوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئی ہیں۔ ہندوستان نے جوابی حملے میں پاکستان کے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ شمالی ہندوستان کے متعدد علاقوں میں جنگ کی وجہ سے بجلی منقطع کی گئی ہے۔ شہری یہ تمام مناظر ٹی وی پردیکھ رہے ہیں۔ اس دوران کلیان کے آدھار واڑی علاقے میں رات تقریباً ۱۲ بجے شہریوں نے محسوس کیا کہ آسمان میں ۳؍ ڈرون گردش کررہے ہیں۔ کئی شہری اپنے گھروں سے باہر نکل کر آسمان میں ڈرون کی حرکت کو دیکھا۔ چند بیدار شہریوں نے فورا ًاس کی اطلاع پولیس کو دی۔
یہ بھی پڑھئے: مرکزی حکومت پر کورونا کے دور میں ۲۰؍ لاکھ اموات چھپانے کا الزام
بازار پیٹھ پولیس نے واقعہ کی سنجیدگی کے پیش نظر فوراً جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس بارے میں ڈی سی پی اتل جھینڈے نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے پورے معاملے پر باریکی سے نظر رکھی تھی۔ ایک ہوائی جہاز کم اونچائی سے اڑ رہا تھا جبکہ دیگر ۲؍ طیارے مطلوبہ منزل کی جانب پرواز کررہے تھے۔ شہریوں نے انہیں ڈرون سمجھ کر ۱۱۲؍ نمبر پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی تھی۔ تاہم ڈرون کی خبر محض ایک افواہ ثابت ہوئی۔