Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) ٹیکسیشن قانون میں ڈپلومہ (۲) بی فارمیسی

Updated: March 05, 2024, 1:42 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

میں کامرس گریجویٹ ہوں، ابھی میں ایم کام کے آخری سال میں ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ آگے میرے لئے کیا چیز بہتر ہے، اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔ میں نے مہا ایل ایل بی سی ای ٹی کیلئے بھی درخواست دی ہے، اور ایم کام کے بعد ڈی ٹی ایل کورس کیسا رہے گا۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
نبیل، اورنگ آباد
جواب: ہر طالب علم کے لئے  یہ پتہ کرنا کہ وہ کون سے شعبے کا بندہ ہے۔کس شعبے میں اسے قسمت آزمانا چاہیئے۔ یہ بہت مشکل کام ہے۔ اسلئے گریجویشن کے دور سے ہی مختلف عملی سرگرمیوں میںحصہ لیتے رہنا چاہیئے۔ ہر شعبے میں کام کرنے والے ماہرین کیلئے درکار صلاحیتیں مختلف ہوتی ہیں۔ آپ کامرس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں۔ کامرس کے شعبے میں فائنانس، مارکٹنگ، شیئر مارکیٹ، بزنس اکنامکس، کسٹم اینڈ کلیئرنس، لاجسٹکس اینڈ سپلائے چین مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکٹنگ، ای کامرس ، برانڈنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ ، ماس میڈیا ، ایئر لائنس اینڈ ٹکٹنگ، انٹرپرینیورشپ ، اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ مینجمنٹ، ٹراولنگ اینڈ ٹوریزم ، بزنس انالیٹکس، فائنانشیل ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل کرنسی، بلاک چین مینجمنٹ، کرپٹو کرنسی، سائبر سیکوریٹی، فائنانشیل مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ مینجمنٹ، لاء، گراؤنڈ اسٹاف اِن ایویشن فیلڈ، یہ اور اس طرح کہ کئی اور شعبے ہیں جن میں آپ اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔ ہر شعبے میں داخلے سے قبل آپ کو اُس مخصوص شعبے کیلئے درکار صلاحیتوں نیز اس شعبے کے متعلقہ ضمنی شعبوں کی جانکاری ہونا ضروری ہے۔ ایل ایل بی کورس ایک اچھا کورس ہے اس کے لئے آپ کو ۳؍ سال دینے ہوں گے۔ گریجویشن کے بعد یہ کور س ۳؍ سال کا ہوتا ہے۔ ان تین برسوں میں آپ کیا کریں لاء گریجویشن کے ساتھ ساتھ وہ بھی سوچ کر چلیں۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کچھ عملی تجربات کریں۔ بزنس، ملازمت، آن لائن لرنگ اینڈ جابز ہر طرح کی کوشش کریں۔ تبھی آپ اپنے لئے صحیح فیلڈ کا انتخاب کر پائیں گے۔ 
میں ڈی فارمیسی کا امتحان دے چکا ہوں، رزلٹ آنا باقی ہے، لہٰذا آپ سے رہنمائی چاہتا ہوں، میں بی فارمیسی کرنا چاہتا ہوں تو اس کیلئے کون سی یونیورسٹی بہتر ہوگی، ممبئئی میں ہی ہوگی تو بہتر، اس میں ایک سال کا خرچہ یعنی فیس وغیرہ کتنا جائے گا؟ 
ہارون احمد،سائن، ممبئی
جواب: ڈپلومہ ان فارمیسی کامیاب امیدواروں کے لیے ڈائریکٹ سیکنڈ ائیر بی فارمیسی میں داخلہ ممکن ہوتا ہے جسے لیٹرل انٹری کیا جاتا ہے۔اس لیٹرل انٹری کے ذریعے داخلہ لینے کے لیے اسٹیٹ سی ای ٹی کے ذریعے منعقدہ سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پروسیس سے گزرنا ہوتا ہے جس کی تفصیلات اس ویب سائٹ سے مل سکتی ہے۔ اسی طرح تمام کالجز میں داخلہ آپکے ڈپلوما فارمیسی کے مارکس کی بنیاد پرہوتا ہے اس کی فہرست بھی اسی سیب سائٹ پر دستیاب ہے۔ 
https://dsp2023.mahacet.org.in/dsp23/

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK