انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔
EPAPER
Updated: December 05, 2023, 12:06 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔
میں دسویں کامیاب کرچکا ہوں ، میری انگریزی کمزور ہے ، میں چاہتا ہوں کہ اپنی ’انگلش اسپیکنگ اینڈ رائٹنگ اسکل‘ کو بہتر بناؤں ، اس سلسلے میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟
محمد زبیر ،مالیگاؤں
جواب: کسی بھی کام کو سیکھنا ہو، چاہے انگریزی بولنا ہو یا کوئی اور زبان یا کوئی اور کام ، اس کے لئے ضروری ہے آپ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ آپ یہ کام کیوں کرنا چاہتے ہیں ؟ اس سیکھ کر آپ کو کیا حاصل ہوگا؟ اسی طرح اس کام کے لئے بہتر منصوبہ بندی کرنا ، شوق و جذبے کے ساتھ کرنا ، اس کام کے لئے روزانہ وقت نکالنا ، عملی مشق کرنا ، عملی تدبیریں کرنا ، اس کا م کو مکمل کرنے کے وقت طئے کرنا ضروری ہے۔ تبھی اس کا م کو سیکھا جا سکتا ہے جیسے اگر آپ سوئمنگ سیکھنا چاہتے ہیں یا بائیک چلانا یا موٹر کار چلانا سیکھنے چاہتےہیں ۔ اس کام کو آپ کیسے سیکھیں گے؟ آپ کو اس کام کے مقاصد سمجھنے ہوں گے ۔ اس کام کو سیکھنے سے فائدے سمجھنے ہوں گے۔اس کیلئے کوئی سوئمنگ پول کلب ، موٹر کار سیکھنے کے ادارے سے رابطہ کرنا ہوگا ، کچھ وقت اس کام کیلئے روزانہ صرف کرنا ہوگا۔ کچھ عملی کام ، مشق اور ڈیڈ لائن طئے کرنا ہوگا کہ اتنے دنوں میں آپ یہ کام سیکھ لیں گے اسی طرح انگریزی سیکھنے کے لئے بھی کچھ عملی مشق ، کچھ کام سمجھنے ہوں گے۔زبان سیکھنے کے عمل میں پڑھنا ، لکھنا ،بولنا اور سُننا ضروری ہے۔اگر آپ انگریز ی زبان سیکھنا چاہتےہیں ، بہتر طریقے سے لکھنا چاپتے ہیں تو اس کیلئے کچھ خاص کام کرنے ہوں گے، جن میں کچھ یہ ہیں :
انگریزی میگزین پڑھنا ، کہانیاں ، کتابیں ، اخبارات ، ناول، دینی لٹریچر کا مطالعہ انگریزی زبان کو سننے کی کوشش کریں ۔انگریزی نیوز چینلز ۔ فلمیں ۔ مشہور شخصیات کی انگریز ی میں تقاریر ، دینی موضوعات پر علماء کو سنیں جو انگریزی میں تقریر کرتے ہیں
انگریزی زبان میں لکھنے کی کوشش کریں ، ترجمہ کریں۔ کچھ چھوٹے چھوٹے جملے ، مضامین، تبصرہ ، کسی عنوان پر مضمون آسان زبان میں۔
آپ انگریزی بولنے کی شروعات کریں ، اپنے کچھ دوستوں کا انتخاب کریں جو اس کام میں اپنی مدد کریں ۔ اسی طرح آپ کسی خاص موقع پر کیسے بات کریں گے جیسے کسی پارٹی یا پروگرام میں تعارف دینا ، مہمان کا تعار ف دینا ، پروگرام کے مقصد کو بتانا، اس طرح کے کچھ کام کا آپ خود کا ویڈیو بھی بنا سکتے ہیں۔
موبائیل فون آپ کا اس کام میں ٹیچر کی حیثیت سے مدد کر سکتا ہے۔ کئی لوگ آن لائن طریقے سے ویڈیو ز کے لوگوں کو سکھاتے ہیں اسی کئی یوٹیوب چینلس کے ذریعے یہ کام ممکن ہے۔ اسی طرح کئی موبائل ایپلیکیشن کی مدد لی جاسکتی ہے۔ انگریزی زبان سیکھنے میں سب سے بڑا مسئلہ جھجھک اور شرم کا ہوتا ہے خاص طور سے نوجوانوں میں اس زبان کو سیکھنے کے تئیں ایک عار محسوس کرتے ہیں ، اس کو آپ کو سمجھنا ضروری ہے۔ بے جھجھک ، شوق و جذبے کے ساتھ اس کو کام کریں ان شا اللہ بہت بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔
پانی فلٹر اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے متعلق کورسیز کون سے ہیں ؟ کیایہ بی ایس سی کے بعد کے کورسیز ہیں ؟ یا علاحدہ سے انجینئرنگ کورس ہوتے ہیں ؟ اس بارے میں تفصیلی رہنمائی کی گزارش ہے۔
انصاری ارشاد مصطفیٰ ،مالیگاؤں
جواب: اس شعبے میں مخصوص کورس بی ای یا بی ٹیک ان انوائرونمینٹل انجینئرنگ کورس کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس شعبے میں ہماری معلومات کے لحاظ سے کوئی مخصوص انڈر گریجویٹ لیول کورس موجود نہیں ہے۔ کئی آن لائن کورسیز آن لائن پلیٹ فارمس پر موجود ہیں۔ آپ ان آن لائن پلیٹ فارمس کو دیکھیں :کورسیرا ، ایڈ ایکس ، یوڈیمی۔