Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرئیر گائیڈنس: فزکس میں پروفیشنل کورسیز کون سے ہیں؟

Updated: May 30, 2025, 5:02 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں مغربی بنگال سے تعلق رکھتا ہوں۔ میں نے ۲۰۱۵ء  میں بی ایس سی فزکس سے کیا ہے ۔اب میں پوسٹ گریجویشن کرنا چاہتا ہوں، ٹیچنگ کے علاوہ دیگر پروفیشنل کورسیز بتائیے۔ 

There are many job opportunities after completing your education in physics. Photo: INN
فزکس سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت کے متعدد مواقع ہیں۔ تصویر: آئی این این

فزکس میں پروفیشنل کورسیز کون سے ہیں؟
سوال:میں مغربی بنگال سے تعلق رکھتا ہوں۔ میں نے ۲۰۱۵ء  میں بی ایس سی فزکس سے کیا ہے ۔اب میں پوسٹ گریجویشن کرنا چاہتا ہوں، ٹیچنگ کے علاوہ دیگر پروفیشنل کورسیز بتائیے۔ 
جواب:آپ کیلئے کئی پروفیشنل کورسیز ہیں۔ عام طور پرہر یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ میں کئی پی جی پروفیشنل کورسیز موجود ہوتے ہیں اس کی فہرست متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے مل سکتی ہے۔ممبئی یونیورسٹی کی آفیشیل ویب سائٹ سے کئی پی جی کورسیز کی فہرست مل سکتی ہے ۔آپ ایم ایس سی الیکٹرونکس ، ایم ایس سی اسٹروفزکس ، ایم ایس سی ویکیوم سائنس، جیوفزکس ، بی ای یا بی ٹیک کورسیز کر سکتے ہیں۔ اسی طرح آپ آئی آئی ٹی جیسے اداروں میں ایم ایس سی کیلئے ’’جیم‘‘(JAM) امتحان ‘میں شرکت کریں۔ آپ ’’جیسٹ‘‘ ( JEST) امتحان کی معلومات لیں، تاکہ نیشنل لیول کے ریسرچ اداروں میں جاسکیں جیسے ٹی آئی ایف آر ، بی اے آر سی ۔ اس کے علاوہ ایڈوانسڈ پوسٹ گریجویٹ پروگرام اِن انٹیلی جنٹس سسٹم اینڈ روبوٹکس،پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان پیکجنگ ٹیکنالوجی ،ایم بی اے ، ایم سی اے، پی جی ڈی سی اے ( سی ڈیک)۔ اس کے علاوہ آپ گریجویٹ کی حیثیت سے یو پی ایس سی ، اسٹاف سلیکشن ، ایم پی ایس سی ، ریلویز میں براہِ راست مسابقتی امتحان میں کامیابی کے بعد ملازمت کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK