Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارہویں بعد وکیل بننے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ بی کام کی طالبہ ہوں، سی اے کیسے بنوں؟

Updated: May 26, 2025, 4:59 PM IST | Mumbai

میں ایف وائی بی کام کی طالبہ ہوں، سی اے کا ایگزام دینا چاہتی ہوں۔ ایڈمیشن کا پروسیس کیا ہوتا ہے۔ کوئی مفت کوچنگ کلاس بھی بتائیے۔

Most students prefer to do a 3-year LLB after graduation. Photo: INN
بیشترطلبہ گریجویشن کے بعد ۳؍ سالہ ایل ایل بی کرنا پسند کرتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

سوال: میں بارہویں کامیاب ہوں۔ وہ وکیل بننا چاہتا ہوں۔ مجھے کیا کرنا ہوگا، کورس اور امتحان کے متعلق رہنمائی فرمایئے۔
جواب:بارہویں بعد وکالت کے کورس کا نام بی ایل ایس یعنی بیچلر آف لیگل سائنس ۵؍ سال دورانیہ پرمشتمل کورس ہے اس میں داخلہ کیلئے بارہویں میں کم از کم ۵۰؍فیصد مارکس حاصل کرنا ضروری ہے اور ساتھ ہی گورنمنٹ آف مہاراشٹر کے سی ای ٹی سیل کے ذریعے منعقدہ لاء سی ای ٹی میں شرکت لازمی ہے ۔اس کے علاوہ بیشتر طلبہ گریجویشن کے بعد ۳؍ سال پر مشتمل ایل ایل بی کورس کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ مگر آپ اس کیلئے پہلے کسی بھی شعبے سے گریجویشن مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھئے: پرم ویر چکرعبد الحمید ۱۹۶۵ء کی ہند -پاک جنگ کے ہیرو تھے

بی کام کی طالبہ ہوں، سی اے کیسے بنوں؟
سوال: میں ایف وائی بی کام کی طالبہ ہوں، سی اے کا ایگزام دینا چاہتی ہوں۔ ایڈمیشن کا پروسیس کیا ہوتا ہے۔ کوئی مفت کوچنگ کلاس بھی بتائیے۔ 
جواب: بارہویں میں کامیابی کے بعد کوئی بھی امیدوارچارٹرڈ اکاؤنٹنسی کے فاؤنڈیشن کورس کیلئے رجسٹریشن کرسکتا ہے۔فاؤنڈیشن کورس سال بھر میں ۲؍ مرتبہ منعقد ہوتاہے۔سی اےکی پڑھائی کیلئے مختلف مراحل پر آن لائن مطالعہ کیلئے بہت سے مٹیریل موجود ہیں ۔ اگر آپ گریجویشن کے ۳؍ سال اچھے سے پڑھائی کریں تو آپ کوکوئی کلاسیز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK