Inquilab Logo Happiest Places to Work

جے پور: مٹھائیوں کی دکان نے ’’میسور پاک‘‘ کا نام ’’میسور شری‘‘ کردیا

Updated: May 23, 2025, 10:02 PM IST | Jaipur

جے پور میں مٹھائیوں کی دکان ’’ تیوہار سویٹس‘‘ نے اپنی مٹھائیوں کے نام سے لفظ ’’پاک‘‘ کو ہٹا کر اسے’’شری‘‘ سے تبدیل کر دیا۔ دکان کی مالک انجلی جین نے کہا کہ ’’ گاہکوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔‘‘

Photo: X
تصویر: ایکس

جے پور، جو اپنی ثقافت اور پکوانوں کی روایت کیلئے مشہور ہے،میںمٹھائیوں کی ایک دکان ’’تیوہار سویٹس‘‘ نے ایک اقدام کرتے ہوئے اپنی تمام مٹھائیوں کے ناموں سے لاحقہ ’’پاک‘‘ ہٹا دیاہے، یہ اصطلاح روایتی طور پر ’’میٹھی اشیاء‘‘کے اعلیٰ معیار کو ظاہرکرتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی سفارت خانہ پرحملہ کے ملزم نے کہا:"یہ غزہ کیلئے کیا"،ایف بی آئی نے حملہ کومنصوبہ بند قراردیا

حب الوطنی کا جذبہ صرف سرحدوں تک محدود نہیں رہنا چاہئے:دکان کی مالک انجلی جین
انجلی جین ، جو تیوہار سویٹس کی مالک ہیں،نے کہا کہ ’’حب الوطنی کا جذبہ صرف سرحدوں تک ہی محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ یہ ہر شہری کے دل میں ہونا چاہئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اسی لئے ہم نے اپنی تمام مٹھائیوں کے نام سے ’’پاک‘‘ ہٹانے اور اسے حب الوطنی کے متبادلات سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ مٹھائیوں کے نام جیسے موتی پاک، آم پاک، گوند پاک اور میسور پاک کو موتی شری، آم شری، گوند شری اور میسور شری سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مٹھائیوں کے مشہور کلیکشن جیسے سورن بھسم پاک اور چاندی بھسم پاک، جن پر سنہری اور سلکور رنگ کے پتے ہوتے ہیں، کو سورن شری اور چاندی شری سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کے اعتراضات کے بعد، آئی ایم ایف نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد کا جواز پیش کیا

گاہکوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر نے ’’آپریشن سیندور‘‘ اور ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے بعد مٹھائیوں کے ناموں میں لفظ ’’پاک‘‘ کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔ انجلی جین نے کہا کہ ’’گاہکوں نے یہ تبدیلی کرنے کی اپیل کی تھی۔‘‘ انجلی جین کے اس اقدام کے بعد جے پورکی دیگر دکانوں نے بھی گاہکوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تبدیلیاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ڈبلیو ایچ او سربراہ غزہ میں بچوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے رو پڑے، اسرائیل سے رحم کی اپیل کی

’’لفظ‘‘ پاک کہاں سے آیا؟
’’پاک‘‘ سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے ’’پکایئے۔‘‘ یہ لفظ برسوں سے ہندوستانی ثقافت کاحصہ رہا ہے۔ انجلی جین نے اس تعلق سے مزید کہا کہ ’’ جب ہم ’’شری‘‘ اور ’’بھارت‘‘ کہتے ہیں تو گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK