Inquilab Logo

سفید مرچ کا استعمال دورانِ خون کو بہتر بناتا ہے

Updated: February 09, 2024, 3:44 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

سفید مرچ تقریباََ ہر باورچی خانے میں پائی جاتی ہے کیونکہ یہ ہمارے کھانوں میں ایک خاص ذائقہ ڈالتی ہے۔ کالی اور سفید مرچ دونوں ہی صحت کیلئے بہتر ہیں لیکن سفید مرچ میں کچھ خصوصیات موجود ہیں جو اسے بہتر بناتی ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

سفید مرچ تقریباََ ہر باورچی خانے میں پائی جاتی ہے کیونکہ یہ ہمارے کھانوں میں ایک خاص ذائقہ ڈالتی ہے۔کالی اور سفید مرچ دونوں ہی صحت کیلئے بہتر ہیں لیکن سفید مرچ میں کچھ خصوصیات موجود ہیں جو اسے بہتر بناتی ہیں۔ پڑھئے سفید مرچ کے فوائد:
اس میں کیپسائسن ہوتی ہے جو چربی ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
سفید مرچ اینٹی بائیوٹک کے طور پر کام کرتی ہے اور ناک کی نالیوں کے انفیکشن کا مقابلہ کرسکتی ہے جس سےنزلہ زکام اور کھانسی دور ہوتی ہے۔
سفید مرچ فلاوونائڈز، وٹامن سی اور اے سے مالا مال ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کنٹرول رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
اس کا استعمال بینائی کو بہتر بناتا ہے۔
سفید مرچ میگنیشم ، کاپر اورمینگنیز جیسے معدنیات کا بھرپور ذریعہ ہے، جو ہڈیوں کی طاقت کو بڑھانے میں معاون ہے۔ 
اس میں کچھ کارمینیٹیج خصوصیات موجود ہیں جس کی وجہ سے یہ آنتوں میں گیس بننے کے عمل کو روکتی ہے۔ یہ ہمارے نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے اور آنتوں کو صاف کرتی ہے۔
سفید مرچ میں فلاونائڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں، جس کی وجہ سےہماری جِلد خوبصورت اور تر و تازہ نظر آتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK