بیشترسبزیوں کی نسبت مشروم میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
EPAPER
Updated: September 28, 2024, 3:23 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
بیشترسبزیوں کی نسبت مشروم میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
بیشترسبزیوں کی نسبت مشروم میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
وٹامن ڈی کے چند قدرتی ذرائع میں سے ایک مشروم بھی ہے، جو صحت مند ہڈیوں اور دانتوں کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے۔
مشروم کاا ستعمال خون کے سرخ خلیوں کو صحتمند بناتا ہے۔
مشروم کی ایک قسم براؤن مشروم میں کیلے سے زیادہ پوٹاشیم ہوتی ہے۔
مشروم سیلینئم کے حصول کا اہم ذریعہ ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور کینسر اور دوسری بیماریوں سے بچاؤ میں مدد کرتی ہے۔
یہ خون میں گلوکوز لیول برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
ان میں بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔
مشروم کا باقاعدہ استعمال دل کی متعدد بیماریوںسے محفوظ رکھتا ہے۔
مشروم میں فیٹ کم ہوتا ہے، یہ شوگر کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔