اس سبزی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے بلڈ شوگر کی علامات میں کمی آتی ہے۔
EPAPER
Updated: August 30, 2025, 4:42 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
اس سبزی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے بلڈ شوگر کی علامات میں کمی آتی ہے۔
اس سبزی میں اعلیٰ درجے کا فائبر پایا جاتا ہے جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح کم اور متوازن رکھنے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔
اروی میں پولی فینولز جیسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو کینسر سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔
اس سبزی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے بلڈ شوگر کی علامات میں کمی آتی ہے۔
یہ سبزی لیس دار ہوتی ہے اس لئے جِلد کی خشکی کو ختم کرنےکیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
بالوں کی کمزوری اور ان کو گرنے سے روکنے کیلئے اروی کا استعمال مفید ہے۔
اس میں موجود کاربوہائیڈریٹس جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں۔
کم چکنائی اور زیادہ فائبر ہونے کی وجہ سے وزن کنٹرول میں رکھتی ہے۔
آہستہ ہضم ہونے والے کاربوہائیڈریٹس شوگر لیول کو اچانک بڑھنے سے روکتے ہیں۔
اروی میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو دل کی دھڑکن کو درست رکھنےمیں مدد کرتا ہے۔
اروی آئرن کا اہم ذخیرہ ہے جو خون کی کمی (انیمیا) سے بچاؤ میں مددگار ہے۔
اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بینائی کیلئے بہتر مانا جاتا ہے۔
اروی گردوں کیلئے مفید ہے اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔
اروی آنتوں کی خراش دورکرتی ہے۔