Inquilab Logo

السی کے بیج کینسر کے مختلف اقسام سے بچاؤ میں معاون

Updated: December 08, 2023, 6:03 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

السی دنیا کی قدیم ترین فصلوں میں سے ایک ہے۔اس کی بھوری اور سنہری دونوں ہی قسمیں یکساں طور پر غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

السی دنیا کی قدیم ترین فصلوں میں سے ایک ہے۔ اس کی بھوری اور سنہری دونوں ہی قسمیں یکساں طور پر غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ پرھئے السی کے فوائد:
السی کے بیج کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہیں۔ یہ بیج شریانوں کی بیماری میں مبتلا افراد میں کیلئے انتہائی مفید ہیں۔
متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ السی کے بیج وزن کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
اس کے بیجوں میں اومیگا تھری اور فائبر وافر مقدار میں ہوتے ہیں اس لئے ذیابیطس میں ان کا استعمال از حد مفید ہے۔
السی میں چونکہ وٹامن بی ون، اومیگا تھری، کاپر، اور سیلینیم وافر مقدار میں ہوتے ہیں جن کی وجہ سے سوزش میں کمی آتی ہے اور جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے نجات ملتی ہے۔
السی میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کینسر کے کئی اقسام سے بچاؤ میںاہم رول ادا کرتے ہیں۔
یہ بیج ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔  ان کا باقاعدہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کی علامت میں کمی لاتا ہے۔
السی کے بیج امائنو ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو مدافعاتی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار اداکرتےہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK