Inquilab Logo Happiest Places to Work

سبزالائچی نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے اور سانس کی بدبو کوختم کرتی ہے

Updated: September 30, 2023, 2:37 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

الائچی کو مسالوں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے جو ایشائی ممالک سمیت دنیا بھر میں نہایت شوق کے ساتھ استعمال کی جاتی ہے۔

Green Cardamom. Photo. INN
سبزالائچی ۔ تصویر:آئی این این

الائچی کو مسالوں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے جو ایشائی ممالک سمیت دنیا بھر میں نہایت شوق کے ساتھ استعمال کی جاتی ہے۔قدیم یونان اور مصر کی تہذیبوں میں الائچی کو بطور دوا استعمال کیا جاتا تھا۔ پڑھئے الائچی کے فوائد:
نظام ہضم میں مفید: کھانے کے بعدالائچی کا استعمال نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے اور معدےکو صحتمند رکھتا ہے۔
پولن الرجی میں استعمال:موسم کی تبدیلی کی وجہ سے کچھ لوگ پولن الرجی سے بہت متاثر ہوتے ہیں ایسی صورت میں الائچی کو منہ میں ڈال کر چوسنے سے الرجی کی پریشانی اور تکلیف سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔
کینسر سے حفاظت: اس میں اینٹی اکسیڈ نٹس ہوتے ہیں جو بڑی آنت کے کینسر، جگر کے کینسر اور دیگر کینسر کے جراثیم سے لڑنےمیں مدد دیتے ہیں۔ 
خون کی کمی کو پورا کرتی ہے:الائچی خون کی کمی سے نمٹنے میں بھی معاون ہے۔ اس میں موجود کوپر ،آئرن، ربو فلیون، وٹامن سی اور دیگر وٹامنزخون کے سرخ خلیات کی پیداوار کو بڑھاتےہیں۔
اینٹی ڈپریشن: الائچی میں اینٹی ڈپریسنٹ یعنی ڈپریشن کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس کے استعمال سے ذہنی دباؤ اور ڈپریشن سمیت بہت سے نفسیاتی امراض کی علامات میں کمی آتی ہے۔
زہریلے مادوں کا اخراج: یہ جسم میں ڈی ٹاکسن کے عمل میںاہم کردار ادا کرتی ہے جس سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں۔
صحتمند پھیپھڑوں کیلئے:یہ پھیپھڑوں میں گردش خون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK