نیا دور تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی، عالمی مسابقت اور نت نئی مہارتوں کا دور ہے، جس میں جدید شعبہ جات غیر معمولی اہمیت اختیار کرچکے ہیں۔ ایسے ہی چند کورسیز کے بارے میں ان کالموں میں پڑھئے۔
EPAPER
Updated: March 27, 2026, 9:38 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
نیا دور تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی، عالمی مسابقت اور نت نئی مہارتوں کا دور ہے، جس میں جدید شعبہ جات غیر معمولی اہمیت اختیار کرچکے ہیں۔ ایسے ہی چند کورسیز کے بارے میں ان کالموں میں پڑھئے۔
بارہویں کے امتحانات ختم ہوگئے ہیں اور کچھ ہفتوں میں نتائج بھی آجائیں گے۔ یہی صحیح وقت ہے کہ طلبہ اپنے کریئر کے متعلق فیصلہ کرلیں۔
موجودہ دور میں دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لئے ایسے شعبوں کا انتخاب نہایت ضروری ہے جو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔ آج کے زمانے میں ٹیکنالوجی، تحقیق اور تخلیقی میدان غیر معمولی ترقی کر رہے ہیں جس کے پیشِ نظر طلبہ کو اپنی دلچسپی، صلاحیتوں اور مارکیٹ کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہئے۔ درست رہنمائی اور مکمل معلومات کی بنیاد پر کیا گیا انتخاب کامیابی کی ضمانت بنتا ہے جبکہ بغیر سوچے سمجھے کیا گیا فیصلہ وقت اور صلاحیتوں کے ضیاع کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لئے آپ اپنی اسٹریم سے متعلق شعبوں کا انتخاب کریں۔ ذیل میں مستقبل سے ہم آہنگ کریئر سے متعلق ۸؍ اہم شعبوں کی معلومات پیش کی گئی ہیں۔
Data Science, Analytics, Robotics & Automation
Courses
(1) BSc Data Science
(2) BBA in Business Analytics
(3) Certification in Data Analytics
(4) B.Tech Robotics
(5) Mechatronics Engineering
(6) Automation Courses
(7) Diploma in Big Data Analytics
Essential Skills to Develop or Acquire
Python, data analysis, critical thinking, problem-solving
اس شعبے میں کریئر بنانے کی اہمیت
ڈیٹا سائنس اینڈ اینالیٹکس اور روبوٹکس اینڈ آٹومیشن کے شعبے میں کریئر بنانا اس لئے اہم ہے کہ یہ میدان جدید ٹیکنالوجی، آٹومیشن اور ڈیٹا پر مبنی فیصلوں کی بنیاد ہیں اور مستقبل میں ان کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس شعبے میں بہترین روزگار کے مواقع ملتے ہیں۔
Biotechnology and Life Sciences
Courses
(1) BSc Biotechnology
(2) BSc Microbiology
(3) Bioinformatics Programs
(4) B.Tech in Biotechnology
(5) B.Tech in Genetic Engineering
(6) Diploma in Biotechnology
(7) Clinical Research Certification
Essential Skills to Develop or Acquire
Critical Thinking, Laboratory Techniques, Research
اس شعبے میں کریئر بنانے کی اہمیت
بایوٹیکنالوجی اور لائف سائنسز کا شعبہ جدید دور میں صحت، زراعت اور ماحولیات کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میدان میں کریئر بنانے سے انسان نہ صرف سائنسی ترقی میں حصہ لیتا ہے بلکہ معاشرے کی فلاح و بہبود میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: تین ماحولیاتی دن، اِن سے آپ کی واقفیت کیوں ضروری؟
Digital Marketing and Content Creation
Courses
(1) Digital Marketing and Content Creation
(2) Diploma in Digital Marketing
(3) BBA in Marketing
(4) Certification in SEO & Social Media
(5) Content Marketing Course
Essential Skills to Develop or Acquire
Content Writing, Social Media Management,Creativity
اس شعبے میں کریئر بنانے کی اہمیت
ڈجیٹل مارکیٹنگ اور کانٹینٹ کرئیشن کاروبار اور برانڈنگ کیلئے نہایت اہم بن چکے ہیں۔ اس شعبے میں کریئر بنانے سے انسان جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ رہتا ہے۔ یہ میدان فری لانسنگ، آن لائن کمائی اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
Entrepreneurship and Startups
Courses
(1) Entrepreneurship & Startups
(2) BBA Entrepreneurship
(3) Startup Incubation Programs
(4) Business Management Courses
(5) B.Com in Entrepreneurship
(6) Diploma in Startup Mgmt
(7) M.A in Entrepreneurship
Essential Skills to Develop or Acquire
Leadership, Business Planning, Financial Management
اس شعبے میں کریئر بنانے کی اہمیت
انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپس کا شعبہ خودمختاری اور نئے مواقع پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میدان میں کریئر بنانے سے انسان نہ صرف اپنے لئےبلکہ دوسروں کیلئے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے۔ یہ شعبہ تخلیقی سوچ کو فروغ دیتا ہے۔
Artificial Intelligence and Machine Learning
Courses
(1) BSc in Artificial Intelligence
(2) BTech in AI & ML
(3) Machine Learning Certification
(4) B.Tech in Computer Science (AI & ML specialization)
(5) MCA with AI & ML
Essential Skills to Develop or Acquire
Python, Data Structures, Problem Solving
اس شعبے میں کریئر بنانے کی اہمیت
مشین لرننگ جدید ٹیکنالوجی کا ایک اہم حصہ ہے جو خودکار نظام اور ذہین اپلی کیشنز بنانے میں معاون ہے۔ اس میں کریئر بنانے سے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈجیٹل دور کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ یہ شعبہ عالمی سطح پر کام کرنے کے وسیع امکانات فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اے آئی امپیکٹ سمٹ ۲۰۲۶ء: یہ سمٹ طلبہ کو ۲۵؍ باتیں سکھاتا ہے ، جانئے وہ کیا ہیں؟
Cybersecurity and Ethical Hacking
Courses
(1) B.Tech in Cyber Security & Ethical Hacking
(2) BSc Cyber security
(3) Diploma in Ethical Hacking
(4) Certification (CEH, CISSP)
(5) PG Diploma in Cyber Security
(6) BCA in Cyber Security
Essential Skills to Develop or Acquire
Network Security, Hacking Techniques, Cryptography
اس شعبے میں کریئر بنانے کی اہمیت
سائبر سیکوریٹی اور ایتھیکل ہیکنگ معلومات او رسسٹمزکے تحفظ کیلئے نہایت اہم ہیں۔ اس شعبے میں کریئر بنانے سے انسان سائبر جرائم سے بچاؤ اور ڈیٹا کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ میدان بہترین ملازمت کے مواقع اور ترقی فراہم کرتا ہے۔
UI/UX Design and Creative Technology
Courses
(1) Bachelor in Design (UI/UX)
(2) Diploma in UX Design
(3) Certification in Product Design
(4) B.Des in Interaction Design
(5) B.Voc in UI/UX Design
(6) Diploma in Interaction Design
(7) UX Research & Design Course
Essential Skills to Develop or Acquire
Wireframing, Prototyping, Visual Design
اس شعبے میں کریئر بنانے کی اہمیت
UI/UX ڈیزائن اور کریئیٹو ٹیکنالوجی کا شعبہ صارفین کیلئے آسان اور مؤثر ڈجیٹل تجربات تخلیق کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں کریئر بناکر انسان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے۔ یہ شعبہ فری لانسنگ اور اچھی آمدنی کے وسیع مواقع پیداکرتا ہے۔
Renewable Energy and Sustainability
Courses
(1) B.Tech in Energy Engineering
(2) BTech in Renewable Energy
(3) Environmental Sci Programs
(4) Sustainability Courses
(5) B.Sc in Renewable Energy
(6) Diploma in Energy Mgmt
(7) MBA in Energy Management
Essential Skills to Develop or Acquire
Analytical Skills, Project Management, Technical Skills
اس شعبے میں کریئر بنانے کی اہمیت
قابلِ تجدید توانائی اور پائیداری کا شعبہ ماحول کے تحفظ اور توانائی کے متبادل ذرائع کی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے۔ اس میدان میں کریئر بنانے سے انسان ماحولیاتی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرتا ہے اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار بنتا ہے۔