EPAPER
Updated: October 15, 2026, 6:42 PM IST | Mumbai
سی آرپی ایف میں اسپورٹس کوٹے سےنوکری
سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند کھلاڑیوں کیلےے سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)نے بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ سی آر پی ایف نے اسپورٹس کوٹے کے تحت ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کے۵۲۱؍ عہدوں پر بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ آن لائن درخواستوں کا عمل۱۲؍ اکتوبرسے ۱۱؍نومبر۲۰۲۶ء تک جاری رہے گا۔ درخواستیں سی آر پی ایف کی سرکاری ویب سائٹ rect.crpf.gov.in کے ذریعے جمع کی جاسکتی ہیں۔ مجموعی طور پر۵۲۱؍ اسامیاں پُر کی جائیں گی۔ ان میں ہیڈ کانسٹیبل کی۱۸۲؍ اور کانسٹیبل کی۳۳۹؍ اسامیاں شامل ہیں۔یہ بھرتی عام امیدواروں کے لیے نہیں بلکہ نمایاں کھیلوں کی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سی ایس آئی آر-این سی ایل میں ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف بھرتی، دسویں کامیاب درخواست کے اہل
ایف ایس ایس اے آئی میں ملازمت
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھاریٹی آف انڈیا(ایف ایس ایس اےآئی)میں تحریری امتحان کے بغیر ملازمت حاصل کرنے کا موقع ہے۔ اس بھرتی کے تحت قانون کی بیچلر ڈگری رکھنے والے اور قانونی معاملات میں کم از کم۵؍ سال کا تجربہ رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ منتخب امیدواروں کو ہر ماہ۷۰؍ہزار روپے مقررہ معاوضہ دیا جائے گا۔یہ بھرتی کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوگی اور ملازمت کا مقام نئی دہلی ہوگا۔ انتخاب کے لیے پہلے موصول ہونے والی درخواستوں کی بنیاد پر امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جس کے بعد انٹرویو لیا جائے گا۔ یہ مستقل سرکاری ملازمت کے بجائے کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقرری ہوگی۔ویب سائٹ:fssai.gov.in
انڈین ریلوے نے ۲۰۲۶ء کیلئے نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگریز(این ٹی پی سی گریجویٹ) کے تحت گریجویشن کی سطح کی۳؍ہزار ۵۴۸؍اسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھرتی ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز(آر آر بی) کے ذریعے مرکزی روزگار نوٹیفکیشن(سی ای این) نمبر 06/2026 کے تحت کی جا رہی ہے۔آن لائن درخواستوں کا عمل۸؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء سے شروع ہو چکا ہے۔ اہل امیدوار۶؍ نومبر۲۰۲۶ء کی رات ۵۹:۱۱؍بجے تک درخواست دے سکتے ہیں۔ اس بھرتی کے ذریعے گریجویٹ امیدواروں کو تجارتی خدمات، ٹرین آپریشنز، اکاؤنٹس اور ریلوے انتظامیہ سمیت مختلف شعبوں میں ملازمت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
عہدوں کے لحاظ سے اسامیوں کی تفصیلات
اس بھرتی میں چار زمروں کے عہدے شامل ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ اسامیاں گڈز ٹرین مینیجر کے عہدے کے لیے مختص کی گئی ہیں۔عہدوں کے لحاظ سے اسامیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
(۱) گڈز ٹرین مینیجر: ۲؍ہزار ۷۵۰؍ اسامیاں
(۲) سینئر کلرک کم ٹائپسٹ :۳۷۱؍ اسامیاں
(۳)جونیئر اکاؤنٹس اسسٹنٹ کم ٹائپسٹ:۳۰۰؍اسامیاں
(۴)چیف کمرشیل کم ٹکٹ سپروائزر:۱۲۷؍ اسامیاں
ان چاروں عہدوں کو ملا کر گریجویٹ سطح کی کل 3,548 اسامیاں پُر کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: یونائٹیڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹیڈ میںگریجویٹس کے لئے ملازمتوں کا موقع
تنخواہ کتنی ہوگی؟
ان عہدوں پر ساتویں مرکزی پے کمیشن کے مطابق ابتدائی بنیادی تنخواہ دی جائے گی۔ تنخواہ کا انحصار متعلقہ عہدے کے پے لیول پر ہوگا۔
-چیف کمرشل کم ٹکٹ سپروائزر: پے لیول۶؍ کے تحت۳۵؍ہزار۴۰۰؍روپے ماہانہ ابتدائی بنیادی تنخواہ۔
-گڈز ٹرین مینیجر: پے لیول۵؍ کے تحت۲۹؍ہزار۲۰۰؍روپے ماہانہ ابتدائی بنیادی تنخواہ۔
- جونیئر اکاؤنٹس اسسٹنٹ کم ٹائپسٹ: پے لیول۵؍ کے تحت۲۹؍ہزار۲۰۰؍ روپے ماہانہ ابتدائی بنیادی تنخواہ۔
- سینئر کلرک کم ٹائپسٹ: پے لیول۵؍ کے تحت۲۹؍ہزار۲۰۰؍ روپے ماہانہ ابتدائی بنیادی تنخواہ۔
اس کے علاوہ قواعد کے مطابق قابلِ اطلاق الاؤنسز اور دیگر سہولتیں بھی دی جائیں گی۔ ان کی تفصیلات متعلقہ سروس قواعد کے تحت طے ہوں گی۔
درکار اہلیت کیا ہے؟
گریجویٹ سطح کے ان عہدوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری یا اس کے مساوی تعلیمی قابلیت ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ امیدواروں کو اپنے منتخب کردہ عہدے کے لیے مقررہ اہلیت کی دیگر شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی۔
کم ازکم عمر ۱۸؍ سال اور زیادہ سے زیادہ ۳۳؍سال، عمر کا تعین کرنے کی مقررہ تاریخ: یکم جنوری۲۰۲۷ء مقررہ قواعد کے مطابق اہل امیدواروں کو عمر کی حد میں رعایت بھی دی جائیگی۔ نوٹیفکیشن کیلئے لنک:
https://www.rrbapply.gov.in