Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی طلبہ کیلئے WHO میں انٹرن شپ کا موقع، الاؤنس بھی دیا جائیگا

Updated: July 23, 2026, 5:23 PM IST | Mumbai

کیا آپ اقوام متحدہ (یو این)سے وابستہ تنظیم کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو آپ کیلئے اچھی خبر ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)آپ کو جنیوا، سوئزرلینڈ میں انٹرن شپ کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کیا آپ اقوام متحدہ (یو این)سے وابستہ تنظیم کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو آپ کیلئے اچھی خبر ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)آپ کو جنیوا، سوئزرلینڈ میں انٹرن شپ کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ یہ انٹرن شپ پروگرام طلبہ اور حال ہی میں تعلیم مکمل کرنے والے افراد کو ڈبلیو ایچ او کے تکنیکی اور انتظامی کاموں کا مشاہدہ اور تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔اگر آپ صحت عامہ، طب، یا سوشل سائنس کے شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو ڈبلیو ایچ او انٹرن شپ آپ کیلئے بہترین موقع ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ انٹرن شپ ایک عالمی تنظیم میں کام کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او انٹرن شپ کے بنیادی مقاصد کیا ہیں، کون درخواست دے سکتا ہے، اور کیا فوائد دستیاب ہیں؟ ان کالموں میںیہ تفصیل پیش کی جارہی ہے:

 انٹرن شپ کے بنیادی مقاصد 

-طلباء کو ان کے تعلیمی پس منظر کے مطابق ڈبلیو ایچ اوپروگرام میں کام کرنے اور سیکھنے کا موقع فراہم کرنا۔

-طلبہ کی صلاحیتوں کو بڑھانا تاکہ وہ صحت عامہ کے عالمی میدان میں مستقبل کے رہنما بن سکیں۔

-ڈبلیو ایچ او کے تکنیکی اور انتظامی کاموں میں نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوںسے فائدہ اٹھانا۔

انٹرن شپ کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھئے: ڈی آر ڈی او میں بی ٹیک اور ایم ٹیک کے طلبہ کیلئے بامعاوضہ انٹرن شپ کا موقع

*ڈبلیو ایچ او انٹرن شپ کے لیے درخواست دینے والے طلباء کی عمر کم از کم۲۰؍ سال ہونی چاہیے۔

*طلباء کے لیے لازمی ہے کہ وہ کسی یونیورسٹی میں صحت عامہ، طب، سماجی شعبوں، یا نظم و نسق، انتظامیہ یا مواصلات کی فیکلٹی سے تعلیم حاصل کررہے ہوں۔

*گریجویٹ طلبہ جنہوں نے اپنی ڈگری پچھلے۱۸؍ مہینوں کے اندر حاصل کی ہو۔

*وہ طلباء جنہوں نے انٹرن شپ شروع ہونے سے پہلے کم از کم تین سال پڑھائی مکمل کی ہو، وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

*طلبہ کو انگریزی روانی کے ساتھ آنی چاہئے۔

*انٹرن شپ کے لیے پاسپورٹ درکار ہے۔

* ایساطالبعلم جس نےپہلےڈبلیو ایچ اوپروگرام میں حصہ لیا ہے وہ درخواست دینے کا اہل نہیںہو گا۔

ہندوستانی طلبہ کو کیا فوائد دستیاب ہیں؟

ڈبلیو ایچ او انٹرن شپ کیلئے منتخب ہونے والے طلبہ کو کھانے اور رہائش کیلئے رہائشی الاؤنس فراہم کرے گا۔ انٹرن شپ کی مدت کے دوران تمام انٹرنز کو طبی اور حادثاتی انشورنس کوریج بھی فراہم کیاجائے گا۔ انٹرنز کو دنیا بھر کے ماہرین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا جس سے ان کے سی وی کی اہمیت بھی بڑھ جائےگی ۔

یہ بھی پڑھئے: کم سرمایہ میں شروع ہونے والے کاروبارجن کی ’ڈیمانڈ‘بڑھ رہی ہے

درخواست کیسے دی جائے؟

انٹرن شپ کی درخواست دینے کے لیے ڈبلیو ایچ او کےکرئیر پیج پر جانا ہوگا۔ درخواستیں ویب سائٹ پر ’انٹرن شپ پوزیشن ویکنسی نوٹس ‘ کے لنک کے ذریعے ہی دی جاتی ہیں۔ آپ کو تعلیمی دستاویزات اَپ لوڈ کرنے اور سی وی جمع کرانے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ تاہم، درخواست کے عمل کے آغاز میں کوئی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنی دستاویزات صرف اس وقت جمع کروائیں جب طلب کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK