Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلر فل لباس: خوبصورت تاثر پیش کرتا ہے

Updated: July 23, 2026, 6:13 PM IST | Mumbai

یہ لُک بوہیمین (Bohemian) خواتین کا روایتی لباس ہے جو رنگ برنگا ہونے کی وجہ سے بے حد خوبصورت لگ رہا ہے۔ شادی بیاہ کی تقریب یا سالگرہ پارٹی کے لئے اس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کیا جاسکتا ہے۔ یہ لُک نوعمر لڑکیوں کیلئے موزوں ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یہ لُک بوہیمین (Bohemian) خواتین کا روایتی لباس ہے جو رنگ برنگا ہونے کی وجہ سے بے حد خوبصورت لگ رہا ہے۔ شادی بیاہ کی تقریب یا سالگرہ پارٹی کے لئے اس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کیا جاسکتا ہے۔ یہ لُک نوعمر لڑکیوں کیلئے موزوں ہے۔

لباس

یہ میکسی اسٹائل ڈریس ہے جس کی دو لیئرز ہیں جن سے لباس کی دلکشی بڑھ گئی ہے۔ اس لباس پر یلو، مسٹرڈ یلو، اورینج، پنک، گرین اور اولیو گرین سے فلورل پرنٹس بنے ہیں۔ بارش کے موسم میں اس قسم کا لباس دیکھنے میں بے حد اچھا لگتا ہے۔ اس کی پف والی آستینیں اسے نمایاں بنارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مائیکروویو میں کھانا گرم کرنے کیلئے کون سا کنٹینر استعمال کرنا چاہئے؟

جیولری

اس لُک کی خاص بات اس کی جیولری ہے جو پورے لُک کی شان بڑھا رہی ہے۔ سر پر پہنا گیا ہیڈبینڈ رنگ برنگا ہے، گولڈن کوئن اور بریڈز لٹکے ہوئے ہیں، جس سے اس لُک کو قبائلی انداز مل رہا ہے۔ گلے کا بلیو اور ریڈ نیکلیس ’چنکی‘ (Chunky) پیس ہے۔ انگلی میں بڑی وینٹیج اسٹائل کی کاک ٹیل رنگ ہے جس سے لُک کی دلکشی بڑھ گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیکلیس سے ملتا جلتا سلینگ بیگ (شو پیس کی طرح) لیا گیا ہے، جو کیوٹ لگ رہا ہے۔ کمر میں بیلٹ کا بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ہیئر اسٹائل

اس لُک میں Loose voluminous waves (لوز ویلیومینیس ویوز) ہیئر اسٹائل کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس سے سَر پر سجا ہیئر بینڈ نمایاں اور خوبصورت نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: باورچی خانہ گھر کا خاص حصّہ؛ دیکھ ریکھ بھی خاص ہو

میک اَپ

سافٹ اسموکی آئی میک اَپ کیا گیا ہے، جس میں وارم ٹونڈ (Warm Toned) کلرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس لُک میں آنکھوں کے میک اَپ پر توجہ دی گئی ہے۔ Muted Mauve/ pink لپ اسٹک سے پورا لُک نمایاں نظر آرہا ہے۔ پورا میک اَپ چمکدار اور نیچرل رکھا گیا ہے۔

اس لُک کیلئے ہائی ہیل سینڈل (دائروی تصویر) پہنا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK