اب بیشتر گھروں میں مائیکروویو اَوَن استعمال کیا جاتا ہے۔ ہمارے یہاں اس کا زیادہ تر استعمال کھانا گرم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔
EPAPER
Updated: July 23, 2026, 6:10 PM IST | Mumbai
اب بیشتر گھروں میں مائیکروویو اَوَن استعمال کیا جاتا ہے۔ ہمارے یہاں اس کا زیادہ تر استعمال کھانا گرم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔
اب بیشتر گھروں میں مائیکروویو اَوَن استعمال کیا جاتا ہے۔ ہمارے یہاں اس کا زیادہ تر استعمال کھانا گرم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ مائیکروویو میں کھانا گرم کرنے کے لئے استعمال ہونے والا کنٹینر کون سا ہونا چاہئے؟ اس تحریر میں تفصیل سے جانئے:
پلاسٹک کنٹینر کا استعمال مضر صحت
اکثر خواتین مائیکروویو میں کھانا گرم کرنے کیلئے پلاسٹک کے کنٹینر کا استعمال کرتی ہیں جو مضر صحت ہے۔ ماہرین کے مطابق، مائیکروویو کی گرمی میں پلاسٹک کے کنٹینرز پگھلتے نہیں ہیں لیکن ان سے نقصاندہ کیمیکلز خارج ہوتے ہیں جن سے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دراصل ان کنٹینرز میں دو خطرناک کیمیکلز، فیتھلیٹس اور بائی فینول اے (بی پی اے) چھپے ہوتے ہیں، جو ان کی شکل اور لچک کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں لیکن جب یہ کیمیکلز گرمی کے اثر میں آتے ہیں تو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، پلاسٹک کے کنٹینرز میں کھانا مائیکروویو کرنے سے ان کیمیکلز کے کھانے میں شامل ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر جب کھانا گرم، مسالے دار یا روغنی ہو۔
یہ بھی پڑھئے: بارش میں فوڈ پوائزنگ کا خطرہ بڑھتا ہے، محتاط رہیں
کیا فوڈ گریڈ سلیکون بہتر متبادل ہے؟
اگر آپ مائیکروویو میں پلاسٹک کے متبادل کے طور پر کوئی محفوظ متبادل تلاش کر رہی ہیں تو فوڈ گریڈ سلیکون (Food-grade Silicone) بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ یہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے فوڈ کانٹیکٹ ایپلی کیشنز کے لئے منظور شدہ ہے اور اپنی پائیداری، لچک اور حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت کے لئے مشہور بھی ہے۔ پلاسٹک کے برعکس، سلیکون مائیکروویو کی حرارت میں پگھلتا یا نقصاندہ کیمیکلز چھوڑتا نہیں ہے جب تک کہ اسے تجویز کردہ درجۂ حرارت کی حدود کے اندر استعمال کیا جائے۔ یہ آپ کی روزمرہ کی کچن کی ضروریات کے لئے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مسائل کا حل اور اس کے ساتھ جینے کا فن!
مائیکروویو میں استعمال کے لئے بہترین کنٹینرز کون سے ہیں؟
ماہرین کے مطابق، جب مائیکروویو میں کھانا محفوظ طریقے سے گرم کرنے کی بات ہو، تو شیشہ یا سیرامک کنٹینرز بہترین متبادل ہیں۔ یہ مضبوط اور کھانے میں کیمیکلز نہیں چھوڑتے۔ تاہم، یاد رکھیں کہ ہر شیشے یا سیرامک کے برتن مائیکروویو کیلئے محفوظ نہیں ہوتے۔ کچھ برتنوں میں دھات یا ایسے مواد ہوتے ہیں جو حرارت کے سبب چٹک سکتے ہیں۔ لہٰذا، برتن کو مائیکروویو میں رکھنے سے پہلے اس پر ’مائیکروویو سیف‘ کا لیبل دیکھ لیں۔ فری بائی فینول اے (بی پی اے) کنٹینرز کا انتخاب کریں۔