Inquilab Logo Happiest Places to Work

مختصر کہانی: اللہ پر بھروسہ

Updated: May 31, 2025, 3:54 PM IST | Mumbai

برسات کے موسم کے آخری دن تھے لیکن بارش کا پتہ نہ تھا۔ کھیت سوکھ گئے تھے۔ ندی نالے خشک ہوگئے تھے۔ انسان اور جانور سب پریشان تھے۔ بوند بوند پانی کو ترس رہے تھے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

برسات کے موسم کے آخری دن تھے لیکن بارش کا پتہ نہ تھا۔ کھیت سوکھ گئے تھے۔ ندی نالے خشک ہوگئے تھے۔ انسان اور جانور سب پریشان تھے۔ بوند بوند پانی کو ترس رہے تھے۔ ہر ایک یہی سوچ رہا تھا، یہ مصیبت کیسے دور ہوگی؟ آخر بستی کے چند لوگ جمع ہوئے۔ انہوں نے فیصلہ کیا، ’’آؤ، سب مل کر اللہ سے دعا مانگیں۔ بارش کے لئے اس کے سامنے گڑگڑائیں۔‘‘
 بستی سے باہر ایک بڑا میدان تھا۔ اعلان کر دیا گیا کہ کل بستی کے لوگ میدان میں جمع ہوجائیں۔ بارش کے لئے دعا مانگنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:حوصلے کی بلندی

 دوسرے دن بستی کے لوگ میدان کی طرف چل پڑے۔ بچے، بوڑھے، جوان سب اس بھیڑ میں شامل تھے۔ ہر شخص پریشان تھا۔ یہی سوچ رہا تھا، ’’کیا خدا ہماری دعا سن لے گا؟ کیا بارش ہوگی؟‘‘ اُس بھیڑ میں ایک بوڑھا بھی شامل تھا۔ اُس کی نظر ایک ننھی منی لڑکی پر پڑی۔ وہ اپنے والد کا ہاتھ تھامے چلی آرہی تھی۔ اسکے دوسرے ہاتھ میں ایک چھوٹی سی چھتری تھی۔ بوڑھا رک گیا۔ وہ لڑکی کے پاس پہنچا اور اس سے پوچھا، ’’بیٹی! ابھی تو ہم بارش کی دعا مانگنے جا رہے ہیں۔ تم چھتری لے کر کیوں آئی ہو؟‘‘ لڑکی نے بھولے پن سے جواب دیا، ’’ابھی ہم اللہ سے دعا مانگیں گے۔ جب ہم لوٹیں گے تو پانی برسنے لگے نا!‘‘ جواب سن کر بوڑھے کو اس معصوم لڑکی پر بہت پیار آیا۔ اس نے سوچا، ’’اتنی چھوٹی سی لڑکی کو اللہ پر کتنا بھروسہ ہے! اسے پورا یقین ہے کہ اللہ اس کی دعا فوراً سنے گا۔‘‘n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK