• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملئے ایک ’اگنی ویر‘ سے جو ’ٹی نائنٹی‘ ٹینک گنر سے فوجی افسر بنا

Updated: September 09, 2026, 4:04 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ملئے ایک ’اگنی ویر‘ سے جو ’ٹی نائنٹی‘ ٹینک گنر سے فوجی افسر بنا، ابتدا میں این ڈی اے میں داخلہ نہ ملا تو عارضی راہ سے اپنی منزل پالی۔

Vikas Gautam. Photo: INN.
وکاس گوتم۔ تصویر: آئی این این

فوج کے ایک اگنی ویر نے فوجی افسر بننے کا اپنا خواب پورا کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔ ہماچل پردیش کے بلاسپور کے رہنے والے اگنی ویر وکاس گوتم کا خواب ہندوستانی فوج میں افسر بننے کا تھا۔ تاہم، انہوں نے پہلے فوج میں اگنی ویر کے طور پر شمولیت اختیار کی اور’T-90 ٹینک گنر‘ بنے، اور پھر آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی تک پہنچے۔ وکاس کا یہ سفر نوجوانوں کیلئے حوصلہ افزا ہے۔ فوج کی ٹریننگ کمانڈ نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وکاس گوتم کی کہانی شیئر کی ہے۔ کمانڈ نے بتایا کہ وکاس بنیادی طور پر ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور کے ایک گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ ایک چھوٹے سے گاؤں سے نکل کر وہ پہلے فوج میں اگنی ویر بنے اور اب سینئر انڈر آفیسر کے عہدے تک پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ، برطانیہ اور کنیڈا کے مقابلے جرمنی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنانسبتاً کفایتی

 کمپیوٹر سائنس میں انجینئرنگ کے بعد اگنی ویربنے

وکاس گوتم کا بچپن سے ہی فوج کی وردی پہننے کا خواب تھا۔ لیکن وہ این ڈی اے  کا داخلہ امتحان کی تیاری اور کوشش کے باوجود اس میں  کامیاب نہیں ہو سکے۔ گوتم نے مایوس ہونے کے بجائے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے کمپیوٹر سائنس میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے اگنی ویر کی حیثیت سے ہندوستانی  فوج میں شمولیت اختیار کی۔ اگنی ویر کے طور پر انہیں آرمڈ کور کی معروف رجمنٹ ’دی سندھ ہارس(۱۴؍ ہارس)‘میں ٹی ۹۰؍ ٹینک گنر کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔

 رجمنٹ میں تعیناتی کے بعد افسر بننے کا عزم

رجمنٹ میں اگنی ویر کی حیثیت سے تعیناتی کے دوران وکاس گوتم میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور ملک کی خدمت کا جذبہ مزید مضبوط ہوا۔ اس کے بعد وکاس نے فوج میں ہی افسر بننے کا عزم کر لیا۔ملک کی خدمت اور وردی پہننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے سخت محنت کی جو آخرکار رنگ لائی اور انہوں نے سروس سلیکشن بورڈکا انٹرویو کامیابی سے پاس کرکے آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، گیامیں داخلہ حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’ پروفیشنل نیٹ ورکنگ‘‘ سے جین زی کیوں ہچکچاتے ہیں؟

او ٹی اے میں گولڈ میڈل سے سرفراز

او ٹی اے، گیا میں وکاس گوتم کی کارکردگی شاندار رہی۔ انہوں نے کراس کنٹری مقابلے میں اکیڈمی کی قیادت کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ جسمانی تربیت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیںمیرٹ کارڈسے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے یٹل آبسٹیکل کورس میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرکے اکیڈمی کی تاریخ میں بھی اپنا نام درج کرا لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK