Inquilab Logo

معدنیات سے بھر پور مکھن صحتمند زندگی گزارنے میں مددگار

Updated: February 23, 2024, 5:01 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

مکھن دور قدیم ہی سے انسان کی پسندیدہ غذا رہا ہے اس کے استعمال سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Butter. Photo: INN
مکھن۔ تصویر : آئی این این

مکھن دور قدیم ہی سے انسان کی پسندیدہ غذا رہا ہے اس کے استعمال سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ پڑھئے مکھن کے فوائد:
مکھن میں وٹامن اے، ڈی، کے، کیلشیم، زنک، تانبا، میگنیشیم، سوڈیم اور آئیوڈین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔
مکھن مفید کولیسٹرول بڑھاتا ہے اس لئے اس کا استعمال دل کی متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
مکھن ہڈیوں اور دانتوںکیلئے مفید ہے۔
اس کا استعمال بینائی تیز کرتا ہے۔
کمزور افراد کا وزن بڑھانے میں مددگار ہے۔
مکھن،کینسر کے مختلف اقسام کے خلاف قوت معدافعت کی خصوصیت رکھتا ہے۔
یہ دماغ اور اعصابی نظام کیلئےمفید ہے۔
مکھن گھٹیا اور جوڑوں کے دردوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
مکھن کا استعمال تھائیرائیڈز سے متعلقہ بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
مکھن ذیابیطس ہونے کے عمل کو کم کر دیتا ہے۔
یہ انسولین اور بلڈ گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے۔
مکھن گلے کی خراش اور زخموں کیلئے مفید ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK