Inquilab Logo

مہاراشٹر اور گجرات کا یوم تاسیس، صدر، نائب صدراوروزیراعظم کی مبارکباد

Updated: May 02, 2024, 11:13 AM IST | New Dehli

یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر کانگریس کے صدرکھرگے، راہل گاندھی اور مختلف ریاستوں  کے وزرائے اعلیٰ نے مبارکبادکے پیغام جاری کئے۔

A rally was held in Thiruvananthapuram on the occasion of International Labor Day. Photo: INN.
عالمی یوم مزدور کے موقع پر ترواننت پورم میں ریلی نکالی گئی۔ تصویر: آئی این این۔

یکم مئی کو مہاراشٹر اور گجرات کے یوم تاسیس کے موقع پر صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیب دھنکڑ، وزیراعظم مودی اور دیگر لیڈران نے تہینتی پیغامات جاری کئے۔ صدر جمہوریہ مرمو نےکہا کہ ’’مہاراشٹر کے یوم تاسیس پر اہل مہاراشٹر کو مبارکباد۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کی جنم بھومی اور کرم بھومی رہی اس سرزمین نے مہاتما جیوتی پھلے، ساوتری بائی پھلے، تارا بائی شندےا ور بابا صاحب امبیڈکر جیسی عظیم ہستیاں دیش کو دی ہیں۔ ‘‘ وزیراعظم مودی نے بھی ایکس کے ذریعہ تہنیتی پیغام جاری کیا۔ انہوں  نے دونوں  ہی ریاستوں کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور ان کی ترقی و بہبود کیلئے کام کرنے کا تیقن دیا۔ نائب صدر جمہوریہ دھنکڑ نےبھی مہاراشٹر اور گجرات کے باشندوں کو ان کے ریاستی یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 
یوم مزدور پر کس نے کیا کہا؟
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے عالمی یوم مزدور پر مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے مزدوری سے متعلق اصلاحات کے لیے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ کھرگے نے کہا ’’آج کا دن میرے لئے ایک خاص دن ہے۔ میں نے مزدوروں کے حقوق کی وکالت کرتے ہوئے اپنی زندگی کی شروعات کی تھی۔ مرکزی وزیر محنت کی حیثیت سے میں نے مزدوروں کی زندگیوں کو آسان اور خوشگوار بنانے کیلئے بہت کوششیں کیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ’’عالمی یوم مزدور پر تمام مزدور بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ کانگریس کی مزدور نیائے کی گارنٹی ملک کے حقیقی معماروں کی بے بسی کے طوق کو توڑ دے گی اور ان کی محنت اور پسینے کے ساتھ انصاف کرے گی۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ اور آپ لیڈر بھگونت مان نے بدھ کو مزدوروں کے عالمی دن پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ان محنتی کارکنوں کو بہت بہت مبارک دی جنہوں نے ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دیا ہے۔ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ `یوم مئی تاریخی دن ہے۔ ایکس پر ریاست کے مزدوروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی ان محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے جو اپنی مشکلات سے سماج کی تعمیر میں حصہ داری ادا کرتے ہیں۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے یوم مئی پر ان تمام مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو ریاست کی تعمیر نو کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدور ہی ترقی میں حقیقی شراکت دار ہیں۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے مزدور بھائیوں اور بہنوں کو مزدوروں کے عالمی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ سکھو نے کہا کہ تمام مزدور بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد آپ کے تعاون پر ملک ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK