Inquilab Logo Happiest Places to Work

مشروم: ڈپریشن اور انزائٹی کم کرنے میں معاون

Updated: December 29, 2023, 4:51 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

مشروم ایک قدرتی فنگس ہے جو ہمارے کھانوں میں الگ پہچان رکھتا ہے۔ اس کی زیادہ تر اقسام میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں۔

Mushrooms have long been recognized as an important part of the diet. Photo: INN
مشروم کو طویل عرصے سے غذا کا ایک اہم حصہ تسلیم کیا جاتا رہاہے۔ تصویر : آئی این این

مشروم ایک قدرتی فنگس ہے جو ہمارے کھانوں میں الگ پہچان رکھتا ہے۔ اس کی زیادہ تر اقسام میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں۔ پڑھئے مشروم کے فوائد:
مشروم کا باقاعدہ استعمال وزن کم کرتا ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ گلوکوز لیول کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
مشروم میں وافر مقدار میں کیلشیم پایا جاتا ہے جس کے روزانہ استعمال سے ہڈیوں کی بہت سی بیماریوں ختم ہوتی ہیں نیزجوڑوں اور ہڈیوں کی کمزوری کو بھی دور کرتا ہے۔
اس میں فائبر موجود ہوتا ہے جو نظام ہضم کو تیز کرتا ہے اور ٹھیک رکھتا ہے۔ اس کے علاو ہ یہ ڈائٹ کرنے والوں کیلئے بھی مفید ہے۔
اس کا باقاعدہ استعمال انفیکشن کے خلاف آپ کی مزاحمت کو بہتر بناتا ہے۔
مشروم میں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو خلیوں کی حفاظت کو بہتر بناتے ہیں اور کینسر کے ٹیومر کو بڑھنے سے روکنے میں مدد کرتے ہیں۔
یہ خون کے سرخ خلیات کو بڑھاتا ہے اور خون کی کمی کے خطرات کو کم کرتاہے۔
مشروم ڈپریشن اور انزائٹی کے مرض کو کم کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔
ان میں وافر مقدار میں وٹامن ڈی اور بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیںجو  صحت کیلئے لحاظ سے مفید ہیں۔
یہ پوٹاشیم کا اہم ذریعہ ہے جو ممکنہ طور پر بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK