Inquilab Logo Happiest Places to Work

مختلف اسٹریم کےگریجویٹس کیلئے این ایچ اے آئی اپرنٹس شپ کاموقع

Updated: August 29, 2026, 5:02 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی جانب سے ’وِنٹر انٹرن شپ پروگرام ۲۷۔۲۰۲۶ء‘‘ اور ٹرم انٹرن شپ پروگرام ۲۰۲۷ء‘‘ کیلئے درخواستوں کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی جانب سے ’وِنٹر انٹرن شپ پروگرام ۲۷۔۲۰۲۶ء‘‘ اور ٹرم انٹرن شپ پروگرام ۲۰۲۷ء‘‘ کیلئے درخواستوں کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ انجینئرنگ، ٹیکنالوجی،روڈ سیفٹی، فائنانس، قانون، میڈیا اور دیگر اہم سیکٹر میں عملی کام کا تجربہ رکھنے والے پروفیشنلز کیساتھ کام کرنے اور تجربہ حاصل کرنے کے متمنی نوجوان اس انٹرن شپ کیلئے درخواست کرسکتے ہیں۔ یہ عمل ۲۰؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء تک جاری رہے گا۔

انٹرن شپ کا اسٹائپنڈ کتنا ملے گا؟

نوجوانوں کو کام سیکھنے کے ساتھ ہی ہرمہینے ۲۰؍ ہزار روپے کا اسٹائپنڈ بھی دیا جائے گا۔ این ایچ اے آئی کے ذریعہ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس وقت ۱۲۵؍ سے زائد نیشنل ہائی وے پروجیکٹس جاری ہیں۔

انتخاب کیسے ہوگا؟

اپرنٹس شپ کے لئے درخواست کرنے والے امیدواروں کا انتخاب اہلیت کی بنیاد پر ہوگا۔ اس کے بعد شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کو بذریعہ ای میل یا ایس ایم ایس مطلع کیا جائے گا۔

انٹرن شپ کیلئے درخواست فارم آن لائن طریقے سے بھرنا ہے۔ اس کی ویب سائٹ کا شارٹ یو آرایل:https://shorturl.at/lRrMt

درخواست فارم بھرنے کیلئے امیدوار کو سب سے پہلے پورٹل پر رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ یہاں درخواست گزار کا پروفائل بنے گا۔ جس کے ذریعہ وہ درخواست فارم بھرسکے گا۔

یہ بھی پڑھئے: بارش کے موسم میں اِن اشیاء سے پرہیز کرنا چاہئے

درکار اہلیت کیا ہے؟

اس انٹرن شپ کیلئے کسی بھی منظور شدہ یونیورسٹی سے سول، الیکٹریکل ،سی ایس، ای سی ای، میکنایکل ، انوائرمنٹل انجینئرنگ میں بی ای یا بی ٹیک ہو۔ متعلقہ مضموں میں ایم ای/ایم ٹیک /فائنانس ، ایچ آر ، اے آئی سی ٹی ای سے آپریشنس میں ایم بی اے /فل ٹائم انڈر گریجویٹ/پوسٹ گریجویٹ کورس ڈیٹا سائنس /اے آئی /لاء بی اے (ایل ایل بی)، ماس کمیونی کیشن ، ایچ آرگنائزیشن بیہیویئر والے طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

اہلیت کے متعلق یہ بات بھی دھیان رہے کہ درخواست گزار نے ڈگری کورس میں کم از کم ۶۰؍فیصد نمبرات حاصل کئے ہوں۔ جو امیدوار اپنی ڈگری مکمل کرچکے ہوں، وہ اس انٹرن شپ میں رجسٹریشن کے اہل نہیں ہیں۔n

اسسٹنٹ پرویڈنٹ فنڈ کمشنر کی بھرتی کاعلان

یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سےاسسٹنٹ پرویڈنٹ فنڈ کمشنر بھرتی کیلئے آن لائن درخواستوں کا عمل شروع ہوچکا ہے اور۱۱؍ ستمبر۲۰۲۶ء تک جاری رہے گا۔ اس بھرتی میں درخواست دینے کیلئے امیدوار کا کسی بھی شعبے سے گریجویشن پاس ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر۳۵؍ سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ محفوظ زمروں، جیسے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور پی ڈبلیو بی ڈی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں مقررہ قواعد کے مطابق رعایت دی جائے گی۔ اس بھرتی کیلئے جنرل، او بی سی اور ای ڈبلیو ایس زمرے کے امیدواروں کو درخواست فیس کے طور پر صرف۲۵؍ روپےادا کرنے ہونگے۔ درخواست کیلئےسب سے پہلے یوپی ایس سی کی ویب سائٹ upsconline.nic.in پر جائیں۔ ہوم پیج پرCreate Account کے آپشن پر کلک کریں اور مطلوبہ معلومات درج کرکے’اوٹی آر‘ مکمل کریں۔اس کے بعد دیگر مطلوبہ معلومات درج کرکے درخواست کا عمل مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھئے: باورچی خانہ گھر کا خاص حصّہ؛ دیکھ ریکھ بھی خاص ہو

انکم ٹیکس میں کھیل کوٹے سے بھرتی

انکم ٹیکس محکمے نے پونے یونٹ کیلئے کھیل کوٹے سے اسٹینوگرافر اور ٹیکس اس اسٹنٹبھرتی کا اعلان کیا ہے۔ ایسے کھلاڑی جو ملک، ریاست، یونیورسٹی یا اسکول کی ٹیم کی جانب سے مقررہ بین الاقوامی، قومی، انٹر یونیورسٹی یا کھیلو انڈیا مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں، وہ درخواست کے اہل ہیں۔کرکٹ،کبڈی ،باسکٹ بال سمیت کل ۱۷؍کھیل دئیے گئے ہیں جن کے کھلاڑی اس بھرتی میں شریک ہوتے ہیں۔ متعلقہ عہدے کے لئے ضروری اسکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔درخواست فیس ۲۰۰؍ روپے ہے۔ درخواستوں کا آن لائن عمل۱۵؍ ستمبر۲۰۲۶ء تک جاری رہے گا۔  مکمل تفصیلات کیلئے نوٹیفکیشن کا لنک: https://shorturl.at/CrmK2

سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کی ملازمتیں

سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے ۵۱؍ اسامیوں کیلئے بھرتی کا اعلان کردیا ہے۔کانٹریکٹ ملازمتوں کیلئے درخواست کا عمل ۷؍ستمبر۲۰۲۶ءتک جاری رہے گا۔یہ بھرتی نیشنل مشن فار کلین گنگاپروجیکٹ کیلئے جارہی ہے۔ امیدواروں کو درخواست دینے سے پہلے متعلقہ عہدے کی تعلیمی قابلیت، تجربے اور عمر کی حد سے متعلق شرائط کو اچھی طرح جانچ لینا چاہیے۔سائنٹسٹ بی ، سی ، ڈی ، سائنٹفک اسسٹنٹ، منیجر (فائنانس)، اسسٹنٹ مینیجر (فائنانس)، ایڈمنسٹریٹو اسسٹنٹ، ٹیکسونومسٹ، ڈیٹا انٹری آپریٹر اور فیلڈ اسسٹنٹ جیسے عہدے شامل ہیں۔تعلیمی قابلیت،درکار اہلیت،عمر کی حد جاننے کیلئے لنک: https://www.cpcb.gov.in/

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK