ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) میںانجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے ایک بہترین موقع سامنے آیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 25, 2026, 4:19 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) میںانجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے ایک بہترین موقع سامنے آیا ہے۔
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) میںانجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے ایک بہترین موقع سامنے آیا ہے۔ ڈی آر ڈی او نے اپنے ادارے وہیکل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ(وی آر ڈی ای)کیلئے بامعاوضہ انٹرن شپ کا اعلان کیا ہے۔ڈی آر ڈی او کی ویب سائٹdrdo.gov.in پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
انٹرن شپ کی مکمل تفصیلات
پروگرام : ڈی آر ڈی او ،وی آر ڈی ای انٹرن شپ ۲۰۲۶ء
اشتہار نمبر: VRDE/HRD/PDINTERN/2026/01
نشستیں: ۱۵ n ویب سائٹ: drdo.gov.in
درخواست دینے کی آخری تاریخ: ۱۲؍ دسمبر۲۰۲۶ء
منتخب طلبہ کو اطلاع:۲۰؍ دسمبر ۲۰۲۶ء
انٹرن شپ شروع ہونے کی تاریخ : یکم جنوری ۲۰۲۷ء
وظیفہ:۵؍ہزار روپے ماہانہ (۶؍ماہ کا ۳۰؍ہزار روپے)
انتخاب کا طریقہ کار:بھرتی امتحان کے بغیر تعلیمی نمبروں کی بنیاد پر میرٹ لسٹ تیار ہوگی ۔
کون درخواست دے سکتا ہے؟
امیدوار کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے بی ای یا بی ٹیک کے فائنل ایئر(۲۷۔۲۰۲۶ء)میں زیر تعلیم ہونے چاہئیں۔ جن طلبہ کے مضامین میں بیک لاگ ہے، وہ اس انٹرن شپ کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔اس انٹرن شپ کی مدت۶؍ماہ مقرر کی گئی ہے، جو یکم جنوری۲۰۲۷ء سے شروع ہوگی۔ اس دوران طلبہ کو۲؍ قسطوں میں مجموعی طور پر۳۰؍ ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ جو طلبہ۶؍ماہ کی انٹرن شپ مکمل نہیں کریں گے، انہیں سرٹیفکیٹ نہیں دیا جائے گا۔ انٹرن شپ کیلئے منتخب ہونے والے امیدواروں کو جوائننگ کے وقت پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: ایم آئی ٹی گریجویٹ نے’مِسڈکالز‘ کے مسئلے کو اسٹارٹ اپ بنا دیا
انٹرن شپ کے لئے درخواست کیسے دیں؟
اس انٹرن شپ کے لیے امیدواروں کو آف لائن طریقۂ کار کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔سب سے پہلے ڈی آر ڈی او کی سرکاری ویب سائٹ سے بامعاوضہ انٹرن شپ فارم ڈاؤن لوڈ کرکے اس کا پرنٹ آؤٹ نکال لیں۔ آپ نوٹیفکیشن کے لنک سے بھی فارم حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے بعد فارم میں اپنا نام، تاریخ پیدائش، کالج کا نام، پتہ اور دیگر ضروری تفصیلات درج کریں۔ اب اپنے تعلیمی شعبے(ڈسپلن)، برانچ، ڈگری، سی جی پی اے، مستقل پتہ، رابطہ نمبر اور ای میل آئی ڈی کی تفصیلات بھریں۔فارم میں دی گئی چیک لسٹ کے مطابق ان دستاویزات پر نشان لگائیں، جنہیں آپ درخواست کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ڈکلیئریشن والے حصے پر نشان لگائیں، تاریخ اور مقام درج کریں اور اپنے دستخط کریں۔فارم کا پرنٹ آؤٹ لیکر اسے کالج کے پرنسپل، کالج ڈائریکٹر یا متعلقہ ادارہ کے مجاز افسر سے کالج کے لیٹر ہیڈ پر تصدیق اور دستخط کروائیں۔ اب ایک لفافے پر’اپلی کیشن فار پیڈ انٹرن شپ‘ لکھیں اور اسکے ساتھ اپنے مضمون یا شعبے کا نام بھی درج کریں۔مکمل درخواست اور ضروری دستاویزات درج ذیل پتے پر ڈاک سے بھیج دیں:
The Director,Defence Research and Development Organisation,\Vehicle Research and Development Establishment,\Vahannagar, P.O. Ahilyanagar,\Maharashtra – 414006
اہم بات: ڈی آر ڈی او انٹرن شپ سے متعلق مزید معلومات کیلئے امیدوار فون نمبر0241-2544004 (ایکسٹینشن 4280) پر مس سنیتا کماری سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اتراکھنڈ جوڈیشیل سروس امتحان میں پانچواں رینک حاصل کرنے والی شریا سنگھ
نابارڈمیںجونیئر پروجیکٹ اسوسی ایٹ بھرتی
نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ(نابارڈ) نے حال ہی میں اسپیشلسٹ کے عہدوں پر نئی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔اس بھرتی کے ذریعے بینک میں جونیئر پروجیکٹ ایسوسی ایٹ اور سینئر پروجیکٹ اسوسی ایٹ کے عہدوں کو پُر کیا جائے گا۔ اس کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کی گئی ہیں۔ خواہ مند اور اہل امیدوار نابارڈ کی ویب سائٹ ’www.nabard.org‘ پر جاکر درخواست دے سکتے ہیں۔ نابارڈ کو ممبئی کے ہیڈ آفس کےکیلئے سینئر پروجیکٹ اسوسی ایٹ کی ضرورت ہے۔ اسکے علاوہ آندھرا پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، راجستھان، تلنگانہ اور اتر پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں یہ بھرتی کی جائے گی۔
سی آر پی ایف نے میڈیکل آفیسر تقرری کااعلان کیا
سی آر پی ایف میں براہِ راست انٹرویو کے ذریعے ملازمت کا موقع، میڈیکل آفیسر کے۱۹؍ عہدوں پر بھرتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف )میں ملازمت حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع سامنے آیا ہے۔ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان براہِ راست انٹرویو میں شرکت کرکے یہ ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔سی آر پی ایف نے اپنے مختلف کمپوزٹ اسپتالوں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسر کے۱۹؍ عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری ویب سائٹ پر ’https://rect.crpf.gov.in‘نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ان عہدوں کیلئے مرد اور خواتین دونوں امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔