اِن دنوں شکر کے دام بڑھتے جا رہے ہیں۔ اگر آپ شکر کا متبادل تلاش کر رہی ہیں تو اسٹیویا (Stevia) نامی پودے کا انتخاب سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔
EPAPER
Updated: September 02, 2026, 1:55 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
اِن دنوں شکر کے دام بڑھتے جا رہے ہیں۔ اگر آپ شکر کا متبادل تلاش کر رہی ہیں تو اسٹیویا (Stevia) نامی پودے کا انتخاب سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔
اِن دنوں شکر کے دام بڑھتے جا رہے ہیں۔ اگر آپ شکر کا متبادل تلاش کر رہی ہیں تو اسٹیویا (Stevia) نامی پودے کا انتخاب سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔ اسٹیویا ’میٹھی تلسی‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اس پودے کی پتیاں شکر کے مقابلے میں ۳۰؍ گنا زیادہ مٹھاس دیتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی مٹھاس والا پودا صحت کو نقصان نہیں پہنچاتاہے بلکہ مہنگائی کے دور میں سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔ باورچی خانہ یا بالکنی میں اس پودے کو لگایا جاسکتا ہے۔ اس پودے پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اسے لگانے کے طریقے کے بارے میں جانئے:
گملا کیسا ہو؟
اسٹیویا پودے لگانے کیلئے ۱۰؍ سے ۱۲؍ انچ کا گملا لیں۔ اس کی اچھی نشوونما کیلئے ایسی مٹی کا انتخاب کریں جس میں پانی ڈالنے کے علاوہ پانی روکتا نہ ہو۔
مٹی کیسی ہو؟
اس پودے کیلئے ۵۰؍ فیصد عام باغیچے والی مٹی، ۳۰؍ فیصد گوبر کی کھاد یا ورمی کمپوسٹ اور ۲۰؍ فیصد ریت یا کوکوپیٹ لیں۔ ان تینوں کو ملا کر گملے میں بھر لیں۔
یہ بھی پڑھئے: گھر کو مقابلے کا میدان نہیں بلکہ تعاون کا مرکز بنائیں
دھوپ کتنی چاہئے؟
اس پودے کو اچھی طرح بڑھنے کے لئے روزانہ کم سے کم ۵؍ سے ۶؍ گھنٹے کی براہِ راست دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے بالکی یا چھت کے پاس رکھیں۔
کتنا پانی دینا چاہئے؟
پانی دیتے وقت دھیان رکھیں کہ مٹی میں ہمیشہ نمی برقرار رہے، لیکن گملے میں پانی جمع نہ ہونے پائے کیونکہ زیادہ پانی دینے سے جڑیں سڑ سکتی ہیں۔
پتوں کی چھانٹ کانٹ ضروری ہے
اگر چاہتی ہیں کہ پودا جھاڑی دار اور گھنا ہو تو وقتاً فوقتاً اس پتوں کی چھانٹ کانٹ پر دھیان دیں۔ اس کیلئے پودے کی اوپری شاخوں کی نئی پتیاں ہلکے سے توڑ دیں۔
پتیوں سے پاؤڈر کیسے بنائیں؟
پودا بڑا ہوجائے تو پتیوں کی کٹائی کرلیں۔ پتیوں کو توڑنے کے بعد دھو کر سوتی کپڑے یا پیپر پر سایہ دار جگہ میں سکھا لیں۔ سکھ جانے کے بعد مکسر میں پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔
یہ بھی پڑھئے: خاتون گھر کی معیشت کی نگہبان اور بجٹ کی منتظم ہوتی ہے
استعمال کا طریقہ کیا ہے؟
اسٹیویا کی پتیوں سے بنا پاؤڈر شکر کی طرح ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جیسے کہ صبح کی چائے، دودھ، لسی، لیموں پانی یا ہربل ٹی میں ایک چٹکی پاؤڈر شامل کر دیں۔
محتاط رہیں!
اگر آپ ذیابیطس یا کسی سنگین مرض میں مبتلا ہیں تو محتاط رہیں۔ اسٹیویا کی پتیوں سے بنا پاؤڈر شکر کو استعمال کرنے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔