Inquilab Logo Happiest Places to Work

موسم باراں: اِن ۵؍ گرم مسالوں کا استعمال ضرور کیجئے

Updated: July 18, 2025, 1:25 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

 ادرک قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات رکھتی ہے۔ برسات میں ہونے والی گلے کی خراش، کھانسی، نزلہ اور ہاضمے کی خرابی میں مفید ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ادرک (Ginger)
 ادرک قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات رکھتی ہے۔ برسات میں ہونے والی گلے کی خراش، کھانسی، نزلہ اور ہاضمے کی خرابی میں مفید ہے۔ پیٹ میں گیس، اپھارہ اور متلی میں آرام دیتا ہے۔

ہلدی(Turmeric)
 ہلدی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سیپٹک ہے۔ برسات میں جلدی انفیکشنز، الرجی اور سوجن سے بچاتی ہے۔قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتی ہے۔اسے دودھ میں ملا کر ’’ہلدی دودھ‘‘ کے طور پر پینا چاہئے۔

دار چینی(Cinnamon
 جسم کو گرمی پہنچاتی ہے اور ٹھنڈے ماحول میں جسمانی حرارت برقرار رکھتی ہے۔موسم باراں میں وائرل بخار اور زکام کے خلاف مؤثر ہے۔دار چینی بلڈ شوگر کو بھی متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

کالی مرچ(Black pepper)
 برسات کے موسم میں کالی مرچ بلغم خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔سردی لگنے، زکام، یا سینے میں جکڑن کیلئے مفید ہے۔ہاضمہ بہتر کرتی ہے اور بھوک کو ابھارتی ہے۔اسے چائے یا قہوے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

لونگ(Clove)
 لونگ میں طاقتور جراثیم کُش خصوصیات ہوتی ہیں۔کھانسی، گلے کی سوزش اور دانت درد میں مفید ہے۔برسات میں پیٹ کے کیڑوں اور انفیکشن سے بچاتی ہے۔چائے میں دو عدد لونگ ڈالنا مفید ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK