Updated: July 18, 2025, 4:07 PM IST
| Mumbai
اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم ’’سیارہ‘‘نے ایڈوانس بکنگ میں توقع سے زیادہ ٹکٹیں فروخت کر کے سوشل میڈیا پر طوفان برپاکر دیاہے۔ موہت سوری کی اداکاری سے مزین فلم نے ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ ’’چھاوا‘‘کا ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہے۔
’’مرڈر ۲‘‘،’’عاشقی ۲‘‘ اور ’’ ایک ویلن‘‘ جیسی کامیاب فلمیں دینے کے بعد فلمسازموہت سوری کی رومینٹک میوزیکل فلم ’’سیارہ‘‘ سنیما گھروں میں ہے۔ اس فلم کو آدتیہ چوپڑہ کے یش راج فلمزنے پروڈیوس کیا ہے اور اسی فلم کے ذریعے چنکی پانڈے کے بھتیجے اوراننیا پانڈے کے کزن بھائی اہان پانڈے اور انیت پڈا نے اپنے کریئر کی شروعات کی ہے جنہیں امیزون پرائم ویڈیو کی ویب سیریز ’’بگ گرلز ڈونٹ کرائے‘‘ کیلئے اعزازتفویض کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سفر کے درمیان کئی اچھے کردار کی پیشکش ٹھکرانی پڑی: علی فضل
۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو فلم کی ریلیز سے قبل اس کی ایڈوانس بکنگ میں ٹکٹوں کی فروخت نےسوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔ ایک ہفتے قبل ایسا معلوم ہورہا تھا کہ یہ فلم باکس آفس پر نان اسٹریر ثابت ہوگی اور مشکل سے ۱؍ سے ۲؍ کروڑروپے کی کمائی کرے گی لیکن فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی غیر معمولی کاروبار کیا ہے جو تجارتی تجزیہ کاروں کیلئے ناقابل یقین ہے۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ کی شروعات کے بعد فلم نے کچھ ہی دیر میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ یہ فلم کریئر کا آغازکرنے والے اداکاروں کیلئے ٹاپ اوپنر ثابت ہوئی ہے اور ’’دھڑک‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس نے پہلے دن تقریباً ۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔’’سیارہ‘‘ نے آج اپنی ریلیز کے بعد اب تک ۲۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے اور یہ اعدادوشمار بڑھ بھی سکتے ہیں اور یہ سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کیلئے چیلنجگ ثابت ہوسکتی ہے جس نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۲۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھااور فی الحال ۲۰۲۵ء میں بہترین آغاز کرنے والے دوسری فلم ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو بالی ووڈ کی ۵؍ بڑی فلمیں باکس آفس پر ٹکرائیں گی
اہان پانڈے نے سلمان خان، عامر خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو پیچھے چھوڑ دیا
ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں ’’سیارہ‘‘ نے سلمان خان، عامر خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اہان پانڈے کی اداکاری سے مزین فلم کے قومی چین میں اب تک ۵۰ء۱؍ لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں جو سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ (۴۳ء۱؍لاکھ ٹکٹیں)، اکشے کمار کی فلم ’’ہاؤس فل ۵‘‘ (۵ء۹۴؍ ہزار ٹکٹیں)، اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ ۲‘‘ (۹۳؍ ہزار)اور عامر خان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ (۴۹ء ۷۵؍ ہزار ٹکٹیں)سے زیادہ ہیں۔ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں بالی ووڈ کی جو فلم ’’سیارہ‘‘ سے آگے ہے وہ وکی کوشل اور اکشے کھنہ کی اداکاری سے سجی ’’چھاوا‘‘ ہے جس کی پری سیل میں ۲۳ء۲؍لاکھ ٹکٹیں فروخت کی تھیں۔ ’’سیارہ‘‘میں ’’چھاوا‘‘ کو پیچھے چھوڑنے اور ۲۰۲۵ء میں ایڈوانس بکنگ میں سب سے بڑی فلم ثابت ہونے کی قابلیت ہے۔ اگر یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوتی ہے تب بھی نئے اداکاروں کیلئے یہ ایک کامیاب فلم خیال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’کریمینل جسٹس‘‘ ملک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی
۲۰۲۵ء میں بہترین آغاز کرنے والے بالی ووڈ کی فلمیں:
۱)چھاوا:۱۰ء۳۳؍ کروڑروپے
۲) سکندر: ۲۷ء ۵۰؍ کروڑ روپے
۳) ہاؤس فل ۵: ۲۷ء ۳۵؍ کروڑ روپے
۴) ریڈ ۲: ۱۹ء ۷۱؍ کروڑ روپے
۵)ستارے زمیں پر: ۷۰ء۱۰؍ کروڑ روپے
’’سیارہ‘‘ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آسکتی ہے اور۲۰۲۵ء میں باکس آفس پر بہترین آ غاز کرنے والی دوسری فلم ثابت ہوسکتی ہے۔