ہندوستان کاپر لمیٹیڈ میں مختلف عہدوں پر بھرتی کا اعلان، تجربہ کار گریجویٹس درخواست کے اہل۔
EPAPER
Updated: September 24, 2026, 2:53 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
ہندوستان کاپر لمیٹیڈ میں مختلف عہدوں پر بھرتی کا اعلان، تجربہ کار گریجویٹس درخواست کے اہل۔
سرکاری کمپنی ہندوستان کاپر لمیٹڈ(ایچ سی ایل)نے جنرل منیجر اور ڈپٹی جنرل منیجر کے عہدوں کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہے۔ یہ دونوں عہدے مائننگ،ایچ آر، فائنانس اورمٹیریل اینڈ کنٹریکٹس کے شعبوں کے لئے ہے ۔ اہل امیدوار کمپنی کی درج ذیل ویب سائٹ پر جاکر درخواست فارم آن لائن طریقے سے بھرسکتے ہیں۔ www.hindustancopper.com
خیال رہے کہ ہندوستان کاپر لمیٹڈ وزارتِ کان کنی کے تحت کام کرتی ہے۔ اس کا بنیادی کام تانبے کی کان کنی، پروسیسنگ اور کاپر کنسنٹریٹ تیار کرنا ہے۔ کمپنی کی یونٹس راجستھان، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور گجرات میں موجود ہیں۔ کمپنی’ ای۸‘ گریڈ پر جنرل منیجر اور’ای۷‘گریڈ پر ڈپٹی جنرل منیجر کی بھرتی کر رہی ہے۔ دونوں عہدوں پر اچھی ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔
اسامیوں کی تعداد اور درکار تعلیمی لیاقت
مائننگ۔ جنرل منیجر۔۳؍اسامیاں۔ مائننگ انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری کے ساتھ مائن مینیجر کا سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔ متعلقہ شعبے میں کم از کم۲۰؍ سال کا تجربہ بھی ضروری ہے۔
ایچ آر ۔ جنرل منیجر ۔ ایک اسامی ۔گریجویشن کے ساتھ ایم بی اے (پرسنل) یا پرسنل مینجمنٹ/سوشل ورک میں پی جی ڈگری یا ڈپلوما رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ کم از کم۲۰؍ سال کا تجربہ ضروری ہے۔
مائننگ۔ ڈپٹی جنرل مینیجر۔۲؍اسامیاں۔ مائننگ انجینئرنگ میں فرسٹ کلاس بیچلر ڈگری، مائن مینیجر کا سرٹیفکیٹ اور۱۷؍ سال کا تجربہ ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں اعلیٰ تعلیم پانا مہنگا لیکن کریئر کے مواقع بھرپور
فائنانس ۔ ڈپٹی جنرل مینیجر۔۲؍اسامیاں۔سی اے یا سی ایم اے کے فائنل امتحان کی اہلیت (آئی سی اے آئی /آئی سی ایم اے آئی)اور متعلقہ شعبے میں۱۷؍ سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔
ایچ آر ۔ ڈپٹی جنرل مینیجر۔ ایک اسامی ۔ گریجویشن کے ساتھ ایم بی اے (پرسونل) یا پرسنل مینجمنٹ میں پی جی ڈگری/ڈپلومارکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ متعلقہ شعبے میں کم از کم۱۷؍ سال کا تجربہ ضروری ہے۔
مٹیریل اینڈ کنٹریکٹس(ایم اینڈ سی): ڈپٹی جنرل منیجر ایک اسامی۔ گریجویشن کے ساتھ مٹیریل مینجمنٹ، سپلائی چین یا لاجسٹکس میں پی جی ڈگری/ڈپلوما یا ایم بی اےہونا چاہیے۔ کل ۱۰؍ اسامیاں۔
سلیکشن پروسیس کیا ہوگا؟: امیدواروں کا انتخاب پرسنل انٹرویو میں کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انٹرویو کے دوران اصل دستاویزات کی بھی تصدیق کی جائے گی۔ امیدواروں کو درج ذیل دستاویزات ساتھ لانے ہوں گے: ۱۰؍ویں جماعت کی مارک شیٹ یا اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ،۱۲؍ویں جماعت کی مارک شیٹ، گریجویشن/پوسٹ گریجویشن کی مارک شیٹ اور ڈگری، تجربے کا سرٹیفکیٹ،تنخواہ کی سلپ، دیگر متعلقہ دستاویزات سلیکشن کے آخری مرحلے میں میڈیکل ٹیسٹ ہوگا۔
خیال رہے کہ درخواست فارم کمپنی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا اور اسے آف لائن طریقے سے بھرکر بذریعہ پوسٹ پہنچانے کی آخری تاریخ ۸؍اکتوبر ۲۰۲۶ء ہے۔ عمر کی حد کتنی ہونی چاہیے؟ کتنی تنخواہ ملے گی؟دیگر تفصیلات کیلئے ویب سائٹ پر جائیں۔
یہ بھی پڑھئے:۱۴؍ویں کوشش میں انیکیت واڈکر فوج میں لیفٹیننٹ بن گیا
این ٹی پی سی میں فریشرز کے لئے ملازمت کا موقع
حکومت ہند کی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ نےاسسٹنٹ آفیسر (کارپوریٹ کمیونیکیشن) کے عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ اس عہدے کا اشتہار جاری کر دیا گیا ہے اور آن لائن درخواست کا عمل کمپنی کی ویب سائٹ’careers.ntpc.co.in‘ پر شروع ہو چکا ہے۔این ٹی پی سی اسسٹنٹ آفیسر کے لیے اہلیت یہ ہے کہ درخواست گزار کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کسی بھی مضمون میں فل ٹائم بیچلر ڈگری کم از کم۶۰؍فیصد نمبروں کے ساتھ ہونی چاہیے۔ - گریجویشن کے ساتھ۲؍سالہ فل ٹائم پوسٹ گریجویشن یا ماس کمیونیکیشن، جرنلزم، ایڈورٹائزنگ اینڈ ماس کمیونیکیشن، پبلک ریلیشنزیا ان کے کسی امتزاج میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلو مہہونا چاہیے۔
ریلوے میں بارہویں کامیاب کیلئے غیر تکنیکی ملازمتیں
ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ(آر آر بی) نے نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگری(این ٹی پی سی)انڈر گریجویٹ عہدوں پر بھرتی کیلئےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اس بھرتی کے تحت ہندوستانی ریلوے کے مختلف علاقائی زونز میں پے لیول۲؍اور ۳؍کے عہدوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔ اس بھرتی کے لئے آن لائن درخواست کا عمل۱۵؍ اکتوبر۲۰۲۶ء سے شروع ہوگا۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار کو درخواست فارم آن لائن طریقے سے آر آر بی کے پوٹل پر بھرنا ہوگا۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ۱۳؍نومبر ۲۰۲۶ء مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن دیکھنے اور فارم بھرنے کیلئے ویب سائٹ: rrbapply.gov.in