امرودکی خوشبو ہی اسے کھانے کی خواہش بڑھا دیتی ہے۔ ناشپاتی کی شکل کا یہ پھل صحت کیلئے بھی مفید ہے۔
EPAPER
Updated: August 30, 2024, 4:19 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
امرودکی خوشبو ہی اسے کھانے کی خواہش بڑھا دیتی ہے۔ ناشپاتی کی شکل کا یہ پھل صحت کیلئے بھی مفید ہے۔
امرودکی خوشبو ہی اسے کھانے کی خواہش بڑھا دیتی ہے۔ ناشپاتی کی شکل کا یہ پھل صحت کیلئے بھی مفید ہے۔ اس میں متعدد غذائی اجزا ہوتے ہیں جن میں وٹامن سی نمایاں ہے مگر اس کے ساتھ متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس بھی اس پھل کا حصہ ہوتے ہیں۔ پڑھئے امرود کے فوائد:
کینسر سے بچاؤ میں مفید: اس پھل میں وٹامن سی، لائیکوپین اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جسم میں نقصان دہ اجزاء کی سطح کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان اجزاء کی سطح کم ہونے سے کینسر کی وجہ بننے والے خلیات کی نشوونما نہیں ہو پاتی۔
نظامِ ہاضم میں بہتری: امرود نظام ہضم کو بہتر بنانے کیلئے مفید ہے کیونکہ اس میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ امرود میں اینٹی مائکروبیل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جن سے ہماری آنتوں میں موجود نقصان دہ بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے۔
بینائی میں مفید: اس میںموجود وٹامن اے بینائی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وزن میں کمی: یہ پھل نہ صرف نظام ہاضم کو بہتر بناتا ہے بلکہ وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں فائبر موجود ہوتا ہےجس کی وجہ سے بھوک کی شدت میں کمی آتی ہے اور انسان کھانا کم کھاتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
دل کی صحت کیلئے مفید: امرودمیں پوٹاشیم بھی پایا جاتاہے جو دل کی صحت بہتر بناتا ہے ۔ اس کے ساتھ یہ پھل جسم میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھاتا ہے۔
پٹھوں کے تناؤ میں کمی: امرود میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جو پٹھوں اور اعصاب کو سکون فراہم کراتا ہے۔
قوتِ مدافعت میں بہتری: یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو قوتِ مدافعت کو بہتر بنانے کیلئےضروری سمجھا جاتا ہے۔