امتحان ختم ہونے کے بعد سب سے اہم مرحلہ کریئر کا انتخاب ہے۔ ایسے کریئر کا انتخاب مشکل ضرور ہے جو ۵؍ سال بعد بھی کار آمد ر ہے، مگر تھوڑی سی ریسرچ آپ کو درست کورس اور کریئر کی سمت لے جائیگی۔
EPAPER
Updated: April 03, 2026, 5:17 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
امتحان ختم ہونے کے بعد سب سے اہم مرحلہ کریئر کا انتخاب ہے۔ ایسے کریئر کا انتخاب مشکل ضرور ہے جو ۵؍ سال بعد بھی کار آمد ر ہے، مگر تھوڑی سی ریسرچ آپ کو درست کورس اور کریئر کی سمت لے جائیگی۔
مستقبل کی تعلیم اور پیشہ ورانہ ترقی کے تقاضے تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آج کے طلبہ کیلئے صرف تعلیمی اسناد حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ انہیں ایسی مہارتیں بھی حاصل کرنی ہوں گی جن کی مانگ آنے والے پانچ یا دس سال بعد بھی برقرار رہے۔ ایس ایس سی کے طلبہ کیلئے یہ فیصلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ وہ اپنے علم اور ہنر کی سمت اس طرح منتخب کریں کہ وہ نہ صرف موجودہ مارکیٹ کے تقاضوں کو پورا کرے بلکہ مستقبل میں بھی معاشرتی اور اقتصادی میدان میں کامیابی کی ضمانت دے۔ ایسے کورسیز جو جدید ٹیکنالوجی، ڈجیٹل مہارت، تخلیقی سوچ اور عملی قابلیت پر مرکوز ہوں، طلبہ کو مستقبل کے مواقع کیلئے تیار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ زبانوں، کمیونی کیشن اور عالمی معیار کی تربیت بھی طلبہ کو بین الاقوامی مواقع سے ہمکنار کرتی ہے۔ لہٰذا، ایس ایس سی طلبہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کریئر کی بنیاد ایسے کورسیز پر رکھیں جو آنے والے وقت میں بھی اہمیت کے حامل ہوں۔
ذیل میں شعبوں کی مناسبت سے چند کورسیز ہیں۔ آپ کے انتخاب پر منحصر ہے کہ گیارہویں میں کون سی اسٹریم (سائنس، کامرس، آرٹس) میں داخلہ لینا ہے۔
ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ
Artificial Intelligence (AI)
Deep Learning
Machine Learning Engineering
Data Science
Big Data Analytics
Cyber Security
Ethical Hacking
Cloud Computing and DevOps
Software Engineering
Full Stack Development
Robotics and Mechatronics
Internet of Things (IoT)
ہیلتھ اور بایو سائنسز
MBBS, Allied Health Sciences
Biotechnology
Genetic Engineering
Bioinformatics
Neuroscience
Pharmaceutical Sciences
Public Health and Epidemiology
یہ بھی پڑھئے: ایچ ایس سی طلبہ؛ مستقبل سے ہم آہنگ کریئر کا انتخاب ضروری
فنانس اور اکاؤنٹنگ
Chartered Accountant (CA)
Certified Financial Planner
Investment Banking
Financial Risk Management
Wealth Management
ڈجیٹل بزنس اور ٹیک
Financial Technology (FinTech)
Business Analytics
Data-driven Decision Making
Digital Marketing
Performance Marketing
E-Commerce
Supply Chain Management
Blockchain
Cryptocurrency Systems
بزنس اور مینجمنٹ
Entrepreneurship
Start-up Management
International Business
Human Resource Analytics
میڈیا اور کمیونکیشن
Mass Communication
Digital Media
Film Making and Direction
Brand Communication
ڈیزائن اور تخلیقی شعبے
UI/UX Design
Graphic Design
Visual Communication
Animation and VFX
Game Design
سماجی اور انسانی علوم
Mental Health Studies
Sociology and Social Wor
Political Science
International Relations
Public Policy and Governance
قانون اور انتظامیہ
Law (LLB)
Civil Services Preparation
Criminology
یہ بھی پڑھئے: تین ماحولیاتی دن، اِن سے آپ کی واقفیت کیوں ضروری؟
سائنس
اگر آپ نے ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ، اور ہیلتھ اور بایو سائنس جیسے شعبوں میں سے کورس منتخب کیا ہے تو اس کیلئے آپ کو دسویں کے بعد ’’سائنس‘‘ (Science) اسٹریم کا انتخاب کرناہوگا۔ اس دوران ریاضی، فزکس، کیمسٹری، اور بایولوجی میں مضبوط بنیاد بنانا اہم ہے تاکہ آگے کے کورسیز آسانی سے سمجھ آ سکیں۔ دوران تعلیم عملی تجربہ، لیبارٹری ورک اور جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت بھی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے بعد آپ یونیورسٹی یا کالج میں متعلقہ فیلڈ میں بیچلرز یا ڈپلوماکیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
کیسے معلوم ہو کہ مجھ میں سائنس کا رجحان ہے؟
تجربات کرنے کی خواہش: نئی چیزیں آزمانا اور مختلف تجربات کرنا پسند ہونا۔
سوالات پوچھنا: کسی بھی قدرتی یا تکنیکی مظہر کے بارے میں ’’کیوں ‘‘ اور ’’کیسے‘‘ سوالات کرنا۔
مشاہدہ کرنا: ماحول، جانور، پودے یا روزمرہ چیزوں پر غور و فکر کرنا اور تفصیل سے دیکھنا۔
کتابیں اور مواد پڑھنا: سائنس کی کتابیں، مضامین، اور تحقیقی مواد پڑھنے میں دلچسپی ہونا۔
تجزیہ اور مسئلہ حل کرنا: مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنا اور حل تلاش کرنے میں لطف آنا۔
تجربات سے سبق سیکھنا: ناکامی یا کامیابی سے سیکھنے کی عادت ہونا۔
ٹیکنالوجی اور ایجادات میں دلچسپی: نئی ایجادیں، گجٹس اور سائنسی دریافتوں میں دلچسپی لینا۔
گروپ میں بحث کرنا: سائنسی نظریات اور تجربات پر دوسروں سے بات چیت کرنا پسندہونا۔
تجربات کرنا: گھر میں آسان سائنسی تجربات کرنا، جیسے پانی میں چیزیں گھولنا یا روشنی کا اثر دیکھنا۔
مشاہدہ اور نوٹ لینا: چھوٹے چھوٹے تجربات یا مشاہدات کا ریکارڈ رکھنا۔
تخلیقی حل تلاش کرنا: کسی مسئلے کا نیا یا منفرد حل سوچنا، آؤٹ آف دی باکس سوچنا۔
تجربات سے لطف اندوز ہونا: ناکامی سے نہ ڈرنا اور نئے طریقے آزمانا پسند کرنا۔
سائنسی کھیل کھیلنا: پزلز، لاجک گیمز، یا سائنس کے تجرباتی کھیل کھیلنا۔
تجزیاتی سوچ: چیزوں کے نتائج پر غور کرنا، مثال کے طور پر’’اگر میں نے یہ کیا تو کیا ہوگا؟‘‘
یہ بھی پڑھئے: اے آئی امپیکٹ سمٹ ۲۰۲۶ء: یہ سمٹ طلبہ کو ۲۵؍ باتیں سکھاتا ہے ، جانئے وہ کیا ہیں؟
کامرس
آپ کو ’’کامرس‘‘ (Commerce) کا انتخاب کرنا ہوگا۔ یہ شعبے فنانس اور اکاؤنٹنگ، ڈجیٹل بزنس اور ٹیک اوربزنس اور مینجمنٹ آپ کو کامرس کی جانب لے جائیں گے۔ اس کے بعد بارہویں مکمل کرکے اپنی دلچسپی کے مطابق کورسیز جیسے بی کام، چارٹرڈ اکاؤنٹنسی (سی اے)، کمپنی سیکرٹری ( سی ایس) یا دیگر پروفیشنل کورسیز کا انتخاب کریں۔ ساتھ ہی کمپیوٹر اور فنانس اور مارکٹنگ سے متعلق مہارتیں سیکھ کر عملی تجربہ حاصل کرنا اس شعبے میں کامیابی کیلئے بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کیسے معلوم ہو کہ مجھ میں کامرس کا رجحان ہے؟
معاشی معلومات کا شوق :مارکیٹ، بزنس ماڈلزاور اقتصادی رجحانات پڑھنے میں دلچسپی ہونا۔
تجزیہ کرنے کی صلاحیت :مارکیٹ رپورٹس، اور بزنس فیصلوں کا تجزیہ کرنے میں لطف آنا۔
کاروباری سوچ، تخلیقی صلاحیتیں : نئے بزنس آئیڈیاز یا کاروباری منصوبے بنانے میں دلچسپی۔
مالی معاملات میں دلچسپی : انویسٹمنٹ، اسٹاک مارکیٹ، بجٹ اور مالی منصوبہ بندی میں دلچسپی ہونا۔
مسائل حل کرنے کا رجحان : کاروباری اور اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرنا۔
نیٹ ورکنگ کی رغبت : شراکت داری اور مارکیٹ کی سمجھ بڑھانے میں خوشی محسوس کرنا۔
تجربات کی طرف دلچسپی:چھوٹے پیمانے پر کاروبار، انٹرنشپ یا فری لانس کام کرنے میں دلچسپی۔
رقم اور قیمت کی حساسیت : چیزوں کی قیمت، منافع، یا نقصان پر غیر معمولی توجہ دینا۔
کاروبار کی کہانیوں میں دلچسپی : دنیا بھر کے کامیاب یا ناکام کاروباری افراد کی کہانیاں پڑھنا۔
حل تلاش کرنے کی لگن : کسی مسئلے یا رکاوٹ کو صرف حل کرنے کی نیت سے دیکھنا۔
تجربات میں تجسس : مارکیٹ میں نئے رجحانات، پراڈکٹس، یا بزنس آئیڈیاز آزمانے کا شوق۔
نمبروں سے کھیلنا پسند کرنا :اکاؤنٹس، چارٹس، بجٹ یا سرمایہ کاری کے اعداد و شمار کے ساتھ کھیلنا۔
خود سے منصوبہ بندی کرنا :اپنی ذاتی یا چھوٹے کاروبار کی حکمت عملی بنانا۔
رِسک اور انعام پر سوچنا:خطرات کا تجزیہ کر کے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنا۔
یہ بھی پڑھئے: مئی ۲۰۲۶ء سے فروری ۲۰۲۷ء تک: نمایاں کامیابی کیلئے اسمارٹ روڈ میپ
آرٹس
کیلئے آپ کو ’’آرٹس‘‘ (Arts) کا انتخاب کرنا ہوگا؟ میڈیا اور کمیونی کیشن، ڈیزائن اور تخلیقی شعبےاورسماجی اور انسانی علوم جیسے منتخب کورس کیلئے گیارہویں اور بارہویں آرٹس سے کرنا ہوگا۔ اس دوران مضامین کے متعلق بنیادی معلومات حاصل کریں اور ساتھ ہی اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں۔ بارہویں بعد گریجویشن اور دیگر پیشہ ورانہ کورسیز کر کے مذکورہ بالا شعبوں میں کریئر بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر اور زبان کی مہارتیں سیکھ کر اپنے کریئر کے مواقع کو مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔
کیسے معلوم ہو کہ مجھ میں آرٹس کا رجحان ہے؟
فن کا مشاہدہ اور قدر: مختلف فنونِ لطیفہ جیسے پینٹنگ، کرافٹ وغیرہ دیکھ کر خوشی محسوس کرنا۔
تخلیقی جذبات کا اظہار : اپنے خیالات کو ڈرائنگ یا تحریر کے ذریعے بیان کرنا پسندہونا۔
نئی چیزیں سیکھنے کی خواہش: آرٹس کے مختلف شعبوں اور تکنیکوں کو سیکھنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
تفصیل پر توجہ: رنگوں، شکلوں، حرکت یا موسیقی کے مختلف پہلوؤں کو نوٹ کرنا۔
وقت گزارنے کی خوشی: آرٹس کی سرگرمیوں میں وقت گزارنا بوجھ نہیں بلکہ لطف اندوز محسوس ہونا۔
تخیل کی سرگرمی: نئے آئیڈیاز اور تصوراتی چیزیں تخلیق کرنے کی خواہش اور عادت۔
تنقیدی سوچ : آرٹ کے کاموں یا نمائشوں کا تجزیہ کرنا اور اپنی رائے بنانا پسند آتا ہے۔
جذباتی تعلق : فن پاروں سے جذباتی طور پر جڑنا اور متاثر ہونا۔
رنگوں کے ساتھ کھیلنا: کپڑوں یا اپنے کمرے کی سجاوٹ میں رنگ اور فارم کے انتخاب میں دلچسپی۔
تجربات جمع کرنا: عجیب و غریب میوزیم، اسٹریٹ آرٹ یا انڈپینڈنٹ تھیٹر دیکھنا پسند کرنا۔
خود کو فنکارانہ انداز میں پیش کرنا: اپنے کپڑوں، بالوں، یا اسٹائل میں آرٹسٹک ٹچ ڈالنا۔
خاموش مشاہدہ کرنے کی عادت : لوگوں یا مناظر کو غور سے دیکھنا اور اس کا ریکارڈ ذہن میں رکھنا۔
فن کو روزمرہ کے مسائل سے جوڑنا :شاعری یا پینٹنگ کے ذریعے جذبات یا مسائل بیان کرنا۔
تاریخی چیزوں سے دلچسپی : قدیم یا تاریخی چیزوں کی معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی دکھانا۔
یہ بھی پڑھئے: مشکل مضامین، آسان مضامین؛ اعادہ کیلئے آزمائیں مختلف تکنیک
یہ شعبے تیزی سے ابھر رہے ہیں
Space Science, Astrophysics (S)
Renewable Energy Engineering (Solar, Wind) (S)
Environmental Science (S)
Climate Change Studies (S)
Nanotechnology (S)
ESG (Environmental, Social, Governance) Finance (C)
Digital Payments Systems (C)
Global Trade Analytics (C)
Behavioral Economics (C)
Content Strategy (A)
Creative Writing (A)
Cultural Studies (A)
Heritage Management (A)
S denotes Science
C denotes Commerce
A denotes Arts