Inquilab Logo Happiest Places to Work

چیری میں موجود فائبر نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے

Updated: July 11, 2025, 4:45 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

چیری میں میلاٹونن پایا جاتا ہے جو نیند کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

Cherries stimulate brain cells, which improves memory and attention. Photo: INN
چیری دماغی خلیات کو متحرک کرتی ہے جس سے یادداشت اور توجہ میں بہتری آتی ہے۔ تصویر: آئی این این

چیری میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے جو جسم کے دفاعی نظام کو بہتر کرتی ہے۔
چیری میں میلاٹونن پایا جاتا ہے جو نیند کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
چیری خون کی شریانوں کو محفوظ رکھتی ہے، کولیسٹرول کم کرتی ہے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہے۔
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں جو کینسر کے خدشات کو کم کر سکتے ہیں۔
چیری کا جوس پینے سے ورزش کے بعد پٹھوں کے درد اور تھکن میں کمی آتی ہے۔
چیری میں کیلوریز کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے جو وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔
چیری میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مددگار ہے۔
چیری میں موجود وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
چیری میں موجود فائبر نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے اور قبض سے نجات دیتا ہے۔
چیری کا گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے اس لئے یہ شوگر کو تیزی سے نہیں بڑھاتی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK