سوئزرلینڈ کی ریولا زیمائلی نے فن لینڈ کے خلاف میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو ایک ایک کی سنسنی خیز برابری دلا دی
EPAPER
Updated: July 11, 2025, 9:59 PM IST | Geneva
سوئزرلینڈ کی ریولا زیمائلی نے فن لینڈ کے خلاف میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو ایک ایک کی سنسنی خیز برابری دلا دی
سوئزرلینڈ کی ریولا زیمائلی نے فن لینڈ کے خلاف میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو ایک ایک کی سنسنی خیز برابری دلا دی اور اس کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے پہلی بار ویمنز یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس ڈرا کے نتیجے میں فن لینڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ گروپ’ اے‘ میں ناروے کے بعد سوئزرلینڈ دوسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ سوئزرلینڈ کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے لئے صرف ڈرا کی ضرورت تھی، جو اس نے ڈرامائی انداز میں حاصل کیا۔
فن لینڈ کو نتالیہ نے ۷۹؍ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے برتری دلائی۔ یہ پنالٹی تب ملی جب وائیولا کیلی گاریس نے ایما وسٹو کو باکس میں گرا دیا۔ اپنا ۱۰۱؍واں بین الاقوامی میچ کھیلنے والی سینٹربیک ایمانے اعتماد کے ساتھ گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔تاہم گھریلو شائقین کی زبردست حمایت سے حوصلہ افزا سوئس ٹیم نے آخری لمحوں میں جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ ۹۲؍ویں منٹ میں جیرالڈین ریوٹیلر کا شاٹ بھلے ہی صحیح نہیں لگا لیکن زیمائلی موقع پر موجود تھیں اور انہوں نے گیند کو کنٹرول کرتے ہوئے گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔ اب کوارٹر فائنل میں سوئزرلینڈ کا سامنا گروپ’ بی‘ کی فاتح ٹیم سے ہوگا، جو فی الحال ورلڈ چمپئن اسپین ہے۔
ناروے نے آئس لینڈ کو ہرایا
ایک دیگر مقابلے میں ناروے نے آئس لینڈ کو ۳۔۴؍سے ہرا کر گروپ ’اے‘ میں مسلسل ۳؍ جیت کے ساتھ ٹاپ پوزیشن یقینی کرلی ۔ یہ میچ ناروے کی ونگر سگنے گائوپ سیٹ کے نام رہا، جنہوں نے ۲؍ گول کئے اور ۲؍ گول میں مدد کی۔ حالانکہ پہلے ہی باہر ہو چکی آئس لینڈ کی ٹیم نے شروع میں برتری حاصل کی تھی۔ا س کے باوجود میچ جیتنے میں ناکام رہی۔