جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ بلیک پنک نے تقریباً ۳؍ سال کے وقفے کے بعد اپنا نیا نغمہ ’’جمپ‘‘ ریلیز کیا ہے جسے یوٹیوب پر ۸؍ ملین سے زائد ویوز ملے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 11, 2025, 9:59 PM IST | Mumbai
جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ بلیک پنک نے تقریباً ۳؍ سال کے وقفے کے بعد اپنا نیا نغمہ ’’جمپ‘‘ ریلیز کیا ہے جسے یوٹیوب پر ۸؍ ملین سے زائد ویوز ملے ہیں۔
جنوبی کوریا کا مشہور بینڈ ’’بلیک پنک‘‘ تقریباً ۳؍ سال کے بعد واپس آیا ہے۔ تین سال کے وقفے کے بعد عالمی سطح پر مشہور جنوبی کوریا کے گرل بینڈ کے چاروں ممبران لیسا، روز، جینی اور جیسو نے اپنے بینڈ کے اگلے نغمے ’’جمپ‘‘ کیلئے شراکت داری کی ہے۔
گرلز گروپ نے اپنے ڈیڈ لائن ورلڈ ٹور میں اپنا نیا نغمہ ’’جمپ‘‘ ریلیز کیا ہے۔ بلیک پنک کے نئے نغمے کو ٹیڈی، جمپا، مالاچی اور جیس بلو نے لکھا ہے اور ڈیپلو، ۲۴، بواز وین دے بیٹز ،زیکا اور ایپ ڈرمس نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ نغمہ بلیک پنک کے چاروں ممبران لیسا، جینی، جیسو اور روز نے گایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری کی فلم ’’دھڑک ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز
۳؍ منٹ ۱۳؍ سیکنڈ طویل اس ویڈیو کے آخر میں بلیک پنک نے اپنی مشہور لائن ’’بلیک پنک ان یور ایریا‘‘ گائی۔ اب تک بلیک پنک کے اس نغمے کو یوٹیوب پر ۸؍ ملین ویوز مل چکے ہیں۔